آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: میچز، گروپس اور شیڈول جاری

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026، 7 فروری سے شروع ہوگا اور فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ یہ 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ بھارت اور سری لنکا میں 7 مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا، جن میں نریندر مودی اسٹیڈیم (احمد آباد)، وینکھڑے (ممبئی)، ایڈن گارڈنز (کولکاتا) اور پریماداسا اسٹیڈیم (کولمبو) شامل ہیں۔

افتتاحی دن پاکستان، بھارت، امریکا، نیدرلینڈز اور نمیبیا سمیت 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جہاں بھارت اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا اور امریکا کے خلاف ممبئی میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: ویمنز بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: روایتی حریف پاک بھارت ایک بار پھر ٹکرانے کو تیار

گروپس کی تقسیم:

گروپ A: بھارت، امریکا، پاکستان، نیدرلینڈز، نمیبیا
گروپ B: آسٹریلیا، سری لنکا، زیمبیا، آئرلینڈ، عمان
گروپ C: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، اٹلی، نیپال
گروپ D: جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، کینیڈا، یو اے ای

مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: کیا بابر اعظم ٹی20 اسکواڈ کو جوائن کررہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

پاکستان کے میچز کب کب ہوں گے؟

گروپ اے میں پاکستان کے میچز کی شیڈولنگ اس طرح ہے کہ پاکستان کا پہلا میچ 7 فروری 2026 کو نیدرلینڈز کے خلاف کولمبو اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان 10 فروری کو امریکا کے خلاف کولمبو میں کھیلے گا۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی

15 فروری کو بھارت کے ساتھ کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں میچ ہوگا۔ گروپ مرحلے کا آخری پاکستان میچ 18 فروری 2026 کو نمیبیا کے خلاف کولمبو میں شیڈول ہے۔ یہ میچز پاکستان کے لیے سپر ایٹس میں پہنچنے کے لیے اہم ہوں گے۔

فائنل میچ 8 مارچ 2026 کو کھیلا جائے گا

ٹورنامنٹ کے ابتدائی 40 گروپ میچز 7 تا 20 فروری تک کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹس میں جائیں گی۔ سپر ایٹس کے بعد ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، جس کے بعد 8 مارچ کو فائنل ہوگا۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے کہا ہے کہ یہ خوش آئند ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ دوبارہ برصغیر میں آرہا ہے۔ شائقین کو سنسنی خیز اور شاندار عالمی کرکٹ کا تجربہ دیکھنے کو ملے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’آٹزم کا شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم

امریکا امن منصوبہ: ٹرمپ کے ایلچی آئندہ ہفتے پیوٹن سے ملاقات کریں گے

پی ٹی آئی رہنما پاکستان کی جی ایس پی پلس سہولت کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، خواجہ آصف

ہندو جھنڈا بابری مسجد کے ملبے پر، تشدد، سیاست اور تاریخ کا مسخ شدہ بیانیہ

شہرت موسیقاروں کی زندگی کم کردیتی ہے، نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا