فیفا نے پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ورلڈ کپ میچز میں ممکنہ عدم شمولیت کے خدشات دور کردیے ہیں۔
فیفا نے ان پر 3 میچوں کی پابندی تو عائد کی، مگر اس میں سے 2 میچوں کی سزا ایک سال کے لیے معطل کردی ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ رونالڈو ورلڈ کپ میں پرتگال کے کسی بھی میچ سے باہر نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ریٹائرمنٹ کتنی دور ہے؟ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ارادے بتا کر شائقین کو حیران کردیا
فیفا نے منگل کو جاری کردہ فیصلے میں کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف کوالیفائنگ میچ میں رونالڈو کی جانب سے مدمقابل کھلاڑی دارا او شیعے کو کہنی مارنا ’تشدد آمیز رویہ‘ اور ’سنگین فاؤل‘ کے زمرے میں آتا ہے۔
Cristiano Ronaldo has avoided a suspension for the start of next summer’s World Cup after FIFA handed the Portugal captain a three-match ban, with the final two games suspended for “a one-year probation period”.
Ronaldo was sent off in Portugal’s penultimate World Cup qualifier… pic.twitter.com/G3Stjnfl3U
— The Athletic | Football (@TheAthleticFC) November 25, 2025
آرمینیا کیخلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچ سے باہر رہ کر رونالڈو ایک میچ کی لازمی پابندی پہلے ہی پوری کر چکے ہیں، پرتگال نے گزشتہ ہفتے آرمینیا کو 1-9 سے شکست دے کر امریکا میں متوقع ورلڈ کپ میں جگہ بنالی ہے۔
امکان تھا کہ رونالڈو کو کم از کم مزید ایک میچ کی پابندی بھگتنا پڑے گی اور وہ اپنے ریکارڈ چھٹے ورلڈ کپ کا آغاز میدان کے باہر سے کریں گے۔
مزید پڑھیں:فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل
مگر فیفا کے فیصلے نے یہ خدشہ ختم کردیا ہے۔ عام طور پر 3 میچوں کی پابندی میں سے 2 میچ معطل کرنا کم دیکھا جاتا ہے، تاہم فیفا کے ضابطے اس کارروائی کی گنجائش رکھتے ہیں۔
فیفا نے خبردار کیا ہے کہ اگر رونالڈو ایک سالہ پروبیشن کے دوران اسی نوعیت کی کوئی خلاف ورزی دوبارہ کرتے ہیں تو باقی 2 میچوں کی پابندی فوری طور پر فعال ہو جائے گی۔
دیگر مثالوں میں، اسی ماہ آرمینیا اور برونڈی کے کھلاڑیوں کیخلاف ورلڈ کپ کوالیفائنگ میں جارحانہ حرکت پر 3 میچوں کی پابندی عائد کی گئی، جس میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں فٹبال کی تاریخ کا بہترین ورلڈ کپ ہوگا، رونالڈو
پرتگال مارچ میں 2 دوستانہ میچ کھیلے گا، جبکہ مئی کے آخر یا جون میں ورلڈ کپ سے قبل مزید ایک یا 2 وارم اپ میچز بھی متوقع ہیں۔
ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون کو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا۔
مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بدل سکتے ہیں، ان سے ملنا چاہتا ہوں، کرسٹیانو رونالڈو امریکی صدر کے مداح نکلے
رونالڈو نے 2 ہفتے قبل ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف 2-0 کی شکست کے دوران ہاتھ گھما کر او شیعے کو کہنی ماری تھی، جس پر انہیں ریڈ کارڈ ملا۔
فیفا کا کہنا ہے کہ پابندی کے فیصلے کے خلاف فیفا اپیل کمیٹی میں اپیل کی جا سکتی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے کا حق کس کے پاس ہوگا۔
آئرلینڈ کی فٹبال فیڈریشن یا ورلڈ کپ میں پرتگال کے مستقبل کے حریفوں کے پاس؟













