پرتگال کے عظیم فٹبالر اور النصر کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے ہفتہ 25 اکتوبر کو فٹبال کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا 950واں گول اسکور کیا۔
رونالڈو نے یہ تاریخی گول سعودی پرو لیگ کے میچ میں النصر کی جانب سے الحزم کے خلاف کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم، بوریدہ میں کیا۔
میچ کے 25ویں منٹ میں جواو فیلکس نے النصر کو برتری دلائی، تاہم آخری لمحات میں رونالڈو نے 88ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔ یہ گول رونالڈو کا النصر کے لیے اس سیزن کا چھٹا اور کلب کے لیے مجموعی طور پر 106واں گول تھا۔
مزید پڑھیں: کرِسٹیانو رونالڈو کا بیٹا بھی پرتگال کی ٹیم میں شامل
رونالڈو کیریئر کا سفر
17 سال کی عمر میں اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کرنے والے رونالڈو نے 14 اگست 2002 کو انٹر میلان کے خلاف اپنا پہلا گول کیا۔ اس کے بعد رونالڈو نے 20 سے زائد سالوں پر محیط اپنے کیریئر میں دنیا کی بڑی ٹیموں کی نمائندگی کرتے ہوئے ریکارڈ پر ریکارڈ توڑ دیے۔

عمر کے لحاظ سے گولز (پچھلے 10 سال)
30 سال: 58 گول
31 سال: 54 گول
32 سال: 53 گول
33 سال: 49 گول
34 سال: 45 گول
35 سال: 40 گول
36 سال: 41 گول
37 سال: 17 گول
38 سال: 53 گول
39 سال: 50 گول
40 سال: 27 گول (جاری)

مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو ایک بار پھر دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے فٹبالر قرار
کلب کے لحاظ سے رونالڈو کے گول
رئیل میڈرڈ — 450
مانچسٹر یونائیٹڈ — 145
پرتگال (قومی ٹیم) — 143
النصر (سعودی عرب) — 106
یووینٹس — 101
اسپورٹنگ لزبن — 5
رونالڈو کے سنگِ میل
100واں گول: جنوری 2008
500واں گول: ستمبر 2015
700واں گول: اکتوبر 2019
800واں گول: دسمبر 2021
900واں گول: ستمبر 2024
950واں گول: اکتوبر 2025

مزید پڑھیں: رونالڈو کے انداز نے اڑایا بھارتی رافیل کا مذاق؟ محسن نقوی کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے
کریسٹیانو رونالڈو کے اہم ریکارڈز
4 مختلف کلبوں کے لیے 100 سے زائد گول کرنے والے دنیا کے واحد کھلاڑی۔
بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول اسکورر۔
فٹبال کی تاریخ میں پہلا کھلاڑی جس کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
انگلش، اسپینش اور اطالوی لیگ میں 50 سے زائد گول کرنے والے پہلے فٹبالر۔
آگے کا ہدف: ایک ہزار گول
رونالڈو نے 1,293 میچز میں 950 گول اور 259 اسسٹس کیے ہیں۔ انہوں نے 854 میچ جیتے، 240 ڈرا ہوئے اور 199 میں شکست ہوئی۔ اب 40 سالہ رونالڈو کی نظریں ایک ہزار گولز کے سنگ میل پر ہیں۔ ایک ایسا ریکارڈ جس تک آج تک کوئی فٹبالر نہیں پہنچ سکا۔

مزید پڑھیں: کیا رونالڈو 1000 واں گول کرنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے؟
رونالڈو نے اپنی ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے النصر کے ساتھ اپنا معاہدہ جون 2027 تک بڑھا دیا ہے، اور وہ اب بھی پرتگال کی قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔













