پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی برائیڈل ملبوسات میں حسین تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں سجل علی نے مختلف رنگوں، نفاست اور دستکاری سے مزین برائیڈل ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ ایک تصویر میں وہ ہلکے شیمپین گولڈ جوڑے میں جلوہ گر ہیں، جس پر نفیس پھولوں کے نمونے نمایاں ہیں۔
View this post on Instagram
دوسری تصویر میں اداکارہ سرخ رنگ کی فراک میں نظر آ رہی ہیں، جبکہ تیسری تصویر میں وہ پستہ سبز اوپن گاؤن میں دلکش انداز میں جلوہ گر ہیں۔ ایک اور تصویر میں سجل علی نے گہرے میرون رنگ کا بغیر آستین عروسی لباس زیب تن کیا، جس نے ان کے منفرد اور شاہانہ انداز کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیا سجل علی اور عمران اشرف کی شادی ہو گئی؟
تصاویر میں سجل علی کے سلیقے سے سجائے گئے بال اور شاندار میک اپ نے ان کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا، جس سے وہ ایک پُر وقار اور دلکش دلہن کے روپ میں سامنے آئی ہیں۔














