کیا سجل علی اور عمران اشرف کی شادی ہو گئی؟

منگل 10 دسمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکار عمران اشرف سے کہتی ہیں کہ انہوں نے ان کی شادی معروف اداکارہ سجل علی سے کروا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں 17ویں عالمی اردو کانفرنس کے آخری روز معروف فنکارہ بشری انصاری کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی نامور اداکار عمران اشرف نے کی، اس نشست میں بشریٰ انصاری کی زندگی اور فنی سفر پر بات چیت کی گئی، جسے حاضرین نے بے حد پسند کیا۔

اس موقع پرعمران اشرف سے بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ میں نے آپ کی اور سجل علی کی شادی کروا دی ہے؟ بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہوں نے ایک خبر دیکھی جس کے مطابق میں نے دونوں کی شادی کروائی ہے حالانکہ گزشتہ 6 ماہ سے نا میری آپ سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی سجل علی سے۔ جس پر عمران اشرف نے کہا، ’سجل میری بہن کی طرح ہے‘۔ عمران اشرف نے انکشاف کیا کہ وہ ابھی تک سنگل ہیں اور شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: کبھی میں کبھی تم ڈرامے میں اپنے کردار کے بارے میں تحفظات تھے، بشریٰ انصاری

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری ایک سینئر پاکستانی فنکارہ ہیں جنہیں ان کی متعدد صلاحیتوں کی وجہ سے خوب سراہا جاتاہے۔ ان کے قابل ذکر ڈرامہ سیریل میں آنگن ٹیڑھا، بارات سیریز، پردیس، سیتا بھاگڑی، بلقیس کور، پرواز، بادلوں پر بسیرا، تیرے بن، دیوارِ شب، ویری فلمی اور دیگر شامل ہیں۔ بشریٰ انصاری کے مداحوں نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے کامیاب ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں ان کی اداکاری کو پسندکیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp