علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو مختصر عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان کا دھرنا ختم

سماعت کے آغاز سے قبل علیمہ خان عدالت سے باہر نکلیں تو خواتین پولیس اہلکاروں نے انہیں دوبارہ تحویل میں لے کر کمرہ عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے واضح ہدایت کی کہ ملزمہ عدالتی احاطے سے باہر نہ جائیں۔

دورانِ کارروائی پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اختیار کیا کہ کرمنل پروسیجر کوڈ کی سیکشن 351 کے تحت علیمہ خان عدالتی تحویل میں ہیں، لہٰذا وہ بغیر اجازت عدالت سے باہر نہیں جا سکتیں۔

اس موقع پر علیمہ خان نے استدعا کی کہ ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں، انہیں تھوڑی مہلت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کل تمام لوگ سیاہ جھنڈے اور پٹیاں باندھ کر باہر نکلیں، علیمہ خان

بعد ازاں ان کے وکیل فیصل ملک عدالت پہنچے اور علیمہ خان کی جانب سے 10،10 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرائے گئے، جس کے بعد عدالت نے رہائی کی اجازت دے دی۔

اس کیس میں مجموعی طور پر 11 ملزمان نامزد ہیں، اور عدالت اس سے قبل علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ بھی کئی بار جاری کر چکی ہے۔ وکلا صفائی کی درخواست پر مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا