سعودی عرب کے 16 شہر عالمی معیار کے مطابق صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امیر مدینہ منورہ کا سعودی وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے منصوبے جاری رکھنے پر زور
یہ شہر مشرق وسطیٰ، مشرقی بحر متوسط اور شمالی افریقہ کے خطے میں سرفہرست قرار پائے ہیں۔
ان شہروں نے عالمی ادارۂ صحت کے اسی بین الاقوامی معیارات پورے کیے جن کی بنیاد پر انہیں صحت مند شہروں کا درجہ دیا گیا۔
مزید پڑھیے: مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل

فہرست میں المدینہ المنورہ، الخبر، العارضة، المندق، جامعہ الامیرہ نوره، الدرعیہ، الغاط، الجموم، تبوک، شروره، عنیزه، ریاض الخبراء، جدہ، الطائف، جلاجل اور الزلفی شامل ہیں۔














