مدینہ منورہ اور ریاض یونیسکو کے تخلیقی شہروں کی فہرست میں شامل

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مدینہ منورہ اور ریاض کو یونیسکو کے تخلیقی شہروں کے عالمی نیٹ ورک 2025 میں شامل کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر کو ریاض میں ہوگا

اس طرح سعودی عرب کے 5 شہر عالمی سطح پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اعتراف کے حامل بن گئے۔

ریاض کو ڈیزائن، مدینہ منورہ اور بریدہ کو گیسٹرونومی (فنِ طعام)، طائف کو ادب اور الاحساء کو دستکاری کے شعبے میں نمایاں حیثیت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیے: مدینہ منورہ: وژن 2030 کے تحت بہترین اقدامات، زائرین کے قیام کے دورانیے میں دوگنا اضافہ

یہ اقدام اس عالمی نیٹ ورک کا حصہ ہے جو پائیدار شہری ترقی میں ثقافت اور تخلیقیت کے فروغ کو بنیاد بناتا ہے اور سعودی شہروں کی تخلیقی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp