پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد اب سونے کی قیمت بغیر کسی ردوبدل کے مستحکم ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 438,862 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 376,253 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 344,911 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد سونا 4165 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
واضح رہے کہ ملک میں فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 438,862 روپے کا ہوگیا تھا جب کہ 10 گرام سونا 1972 روپے اضافے کے بعد 376,253 روپے کا ہو گیاتھا۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 23 ڈالر اضافے کے بعد 4165 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھا۔












