عمران خان اڈیالہ جیل سے منتقل نہیں ہوئے نہ ہی ان کی صحت خراب ہے، رانا ثنااللہ

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے کہیں اور منقتلی نہیں ہوئی اور نہ ان کی صحت خراب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سہیل آفریدی نے پولیس ناکے پر دھرنا جاری

نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا اگر انہیں کہیں اور منتقل کیا جائے تو لازمی طور پر وہ بات عدالت کے علم میں لائی جائے گی۔

انہوں نے عمران خان کی خرابی صحت کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا روزانہ معائنہ کرتی ہے۔

’نواز شریف نے تقریر میں عمران خان کےسہولتکاروں کی بات کی تھی‘

رانا ثنااللہ نے کہا کہ قائد ن لیگ نے ان افراد کو ذمے دار ٹھہرایا تھا جنہوں نے عمران خان کو وزیراعظم بننے میں سہولتکاری کی تھی۔

مزید پڑھیے: عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف کے بیان کے مطابق عمران خان کے سہولت کاروں کا ٹرائل نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ ان کرداروں کےحوالے سے کیا ہو رہا ہے اور کیا ہوگا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

’پاکستان میں ہردہشتگرد حملے میں افغان شہری موجود ہوتے ہیں‘

وائٹ ہاؤس کے نزدیک افغان دہشتگرد کے نیشنل گارڈز پر حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے ہر حملے میں افغان شہری موجود ہوتے ہیں جن کےخلاف کارروائی پر لوگ حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنیوالا رحمان اللہ لکنوال کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ یہ بات افغانستان کے حق میں نہیں اور بھارت اس کو استعمال کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دھند کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘