مسلم لیگ ن کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سر فراز بگٹی کی سیاسی مشکلات میں ساتھ دینے کا اعلان

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح اور وفاقی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان حکومت کی پہلی یوتھ پالیسی، نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شامل کرنے کا عزم

وفاق اور صوبوں کے مضبوط تعلقات کو قومی یکجہتی اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے بین الصوبائی رابطوں کے فروغ پر خصوصی زور دیا گیا۔ اس موقع پر بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا مؤقف

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے حوالے سے گردش کرنے والی تبدیلی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ اتحادی حکومت صوبے کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ بلوچستان کی ترقی دراصل پاکستان کی ترقی ہے۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان میں جاری میگا پراجیکٹس خوش آئند ہیں اور ان کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ صوبے کے عوام کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ وفاق اور بلوچستان کے مابین قریبی رابطہ کاری مستحکم ہونے سے عوامی مسائل کے حل میں تیزی آئے گی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بیان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی قیادت، پارلیمانی خدمات اور ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کی جانب سے بلوچستان کے قانون سازی کے عمل میں فراہم کیے جانے والے تعاون کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات، کیا یہ عوام کے لیے واقعی مفید ثابت ہوئے؟

ملاقات کے دوران میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ پارلیمان صوبوں کی مضبوط آواز ہے اور مشترکہ کوششوں سے ہی قومی یکجہتی کو تقویت دی جا سکتی ہے۔

امن و امان کی صورتحال

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام اور سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بہادری اور ثابت قدمی سے نبردآزما ہیں اور امن و استحکام کے لیے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔ ملاقات میں دونوں رہنماوں نے بلوچستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ تعاون اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مسلم لیگ ن کی حمایت

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی شیخ زرک مندوخیل نے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اہم ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد گئے تھے۔

اس دورے کے دوران انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی شامل تھے۔ ملاقات کا بنیادی مقصد بلوچستان کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیاسی رجحانات اور حکومت کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنا تھا۔

رکن بلوچستان اسمبلی شیخ زرک مندوخیل

علاوہ ازیں صوبائی کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں اور وزارتوں کی رد و بدل سے متعلق اہم گفتگو بھی کی گئی تاکہ حکومتی معاملات کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جا سکے۔

زرک مندوخیل نے واضح کیا کہ جہاں تک میر سرفراز بگٹی کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کے تعاون کا تعلق ہے، اس بارے میں پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی یکجہتی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے تمام ایم پی ایز سرفراز بگٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں ان کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی میں دھرنا ختم، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے

افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار

چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ

مریم نواز کی گندم کی فصل پر مقابلہ جاتی مہم کامیاب ہوگی؟

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے