برطانوی بادشاہ چارلس کے بچپن میں کاٹے گئے بال نیلامی کے لیے پیش، نائی نے کتنی قیمت لگائی؟

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی شاہی خاندان کی نایاب یادگاروں میں ایک منفرد اضافہ سامنے آیا ہے، جہاں کنگ چارلس کے بچپن کے بال نیلامی کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں۔

یہ بال 1960 کی دہائی کے اوائل میں شاہی نائی جارج کرسپ نے اُس وقت کاٹے تھے جب نوجوان چارلس ابھی شاہی ذمہ داریوں، ڈیانا یا کمیلا کے عہد سے بہت دور تھے۔

یہ بھی پڑھیے: سونے سے بنا فن یا سرمایہ داری پر طنز؟ دنیا کا مہنگا ترین ٹوائلٹ نیلامی کے لیے تیار

پال فریزر کلیکٹیبلز کی جانب سے پیش کی گئی اس یادگار کی قیمت 7,995 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کنگ چارلس سوم کی سب سے زیادہ نجی نوعیت کی یادگار ہے۔ یہ بال آپ کو بادشاہ کی شخصیت کے سب سے قریب لے جاتے ہیں۔

نیلامی کے اس مجموعے میں صرف بال ہی شامل نہیں بلکہ کنگ چارلس کے ہاتھ سے لکھی گئی ایک کرسمس کارڈ بھی موجود ہے، ساتھ ہی شاہی نائی جارج کرسپ کی قینچی اور کنگھی بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ہیکرز برطانوی شاہی خاندان کی ویب سائٹ تک بھی جاپہنچے

رپورٹ کے مطابق جارج کرسپ نہ صرف جارج ششم کے نائی تھے بلکہ 1952 کے بعد ملکہ الزبتھ دوم کے بھی قابلِ اعتماد ہیئر ڈریسر رہے۔ 1960 کی دہائی میں وہ باقاعدگی سے میفر کے ٹرمپرس سے بکھنگھم پیلس جاتے تھے تاکہ نو عمر چارلس کے گھنے سیاہ بال تراش سکیں۔

کنگھی پر کینٹ آف لندن کا شاہی نشان بھی موجود ہے، جو شاہی خاندان کی پسندیدہ برانڈ سمجھی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان