محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل جیت لیا، مریم نواز کی مبارکباد

ہفتہ 29 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ فائٹ فور گلوری میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورلڈ گولڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں انہوں نے تھائی لینڈ کے جکراوت مجنگو کو 12 راؤنڈز کے مقابلے کے بعد شکست دی۔

فتح کے بعد محمد وسیم نے کہا کہ وہ ایونٹ کے انعقاد پر پاک فوج اور پنجاب حکومت کے شکر گزار ہیں اور یہ کامیابی شہدا کے نام کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں ہونے والی اس چیمپئن شپ میں 15 ممالک کے 44 باکسرز نے حصہ لیا تھا۔

مریم نواز کی محمد وسیم کو مبارکباد

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ چیمپیئن باکسر محمد وسیم کو مبارکباد پیش کرتی ہیں، محمد وسیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایک اور اعزاز، باکسنگ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مریم نواز نے کہا کہ ایک ٹیم جیت گئی، اور دوسری ٹیم ہاری نہیں بلکہ جیت نہیں سکی، اور وہ خوش ہیں، جیتنے کے لیے سخت محنت، مسلسل مشق، نظم و ضبط، ہمت اور مہارت کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ، بار بار گرنے اور اٹھنے کی ہمت بھی چاہیے، چاہے زخمی ہو یا تھکے ہوئے ہوں۔ یہی کھیل کی خوبصورتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ایسے ایونٹس جاری رہنے چاہئیں، پاکستان کی فتح دیکھ کر خوشی ہوئی، سب پاکستانی وعدہ کریں کہ وہ ہمیشہ پاکستانی پرچم بلند رکھیں اور اپنے ملک کو کبھی مایوس نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کراٹے کمبیٹ چیمپیئن شپ، پاکستانی کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے اردنی حریف کو شکست دیدی

آخر میں انہوں نے ایونٹ کے مقابلوں میں شریک تمام 16 ممالک کو مبارکباد دی، خاص طور پر انگلینڈ، تھائی لینڈ اور پاکستان کو، اور سب سے پاکستان کا نعرہ لگانے کو کہا۔

پاک فوج اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ

انہوں نے کہا کہ یونٹ کے کامیاب انعقاد پر پنجاب حکومت اور پاک فوج، کور کمانڈر لاہور کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں،جن کے تعاون کی وجہ سے فائٹ فار گلوری باکسنگ چیمپئین شپ کا زبردست انعقاد ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان