پنجاب بھر میں جون سے اگست تک سمر کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا، مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض

منگل 23 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں حکومت پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے جون سے اگست تک لاہور کے نشتر پارک میں سمر کیمپس کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

سمر کیمپس کے انعقاد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے اپنے ویڈیو پیغام میں سمر کیمس لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ لاہور کے تمام نجی اور سرکاری اسکولوں کو سمر کیمپ میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ والدین بھی سمر کیمپ کیلئے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے دفاتر سے رجسٹریشن فارم حاصل کرسکتے ہیں۔

مشیر کھیل کا کہنا تھا کہ انڈر 8 اور انڈر 14  کی سطح  کے لیے یہ کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں۔ بچوں کے لیے لگائے گئے 14 مختلف قسم کے کھیلوں کے کیمپس میں ہاکی، کرکٹ، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس، ٹینس، سوئمنگ، آرچری، اور جمناسٹک شامل ہیں۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ محکمہ اسپورٹس سمر کیمپ کے لیے ماہر کوچز کی خدمات حاصل کر رہا ہے۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو تمام کھیلوں کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سمر کیمپ میں کھیلنے کا سامان بھی مہیا کیا جائے گا، اس نیٹ ورک کو بڑھا کر پورے پنجاب تک لے کر جائیں گے۔ سمر کیمپ کا نیٹ ورک پورے پنجاب میں لگایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سمر کیمپس کے انعقاد سے گراس روٹ لیول پر ٹیلنٹ کی نشاندہی اور فروغ میں مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان کے علاقے خاران میں مسلح افراد کا تھانے اور بینکوں پر دن دہاڑے حملہ، ویڈیوز وائرل

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘