افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے میں نے پی ٹی آئی کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کو برا بھلا کہا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف

وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا لیکن انہوں نے کبھی جواب نہیں دیا البتہ پی ٹی آئی نے مجھے جواب دے دیا۔

نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق شیر افضل نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف سے اختلاف کیا تھا، سب کو برا بھلا کہا تھا اور تضحیک کی تھی لیکن اس سب کا جواب ان میں سے کسی نے نہیں دیا البتہ پی ٹی آئی نے جواب دے دیا ہے اور اس کا سوشل میڈیا گالم گلوچ کر رہا ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کے لیے ان جیسے لوگوں کو برا بھلا کہا۔

مستقبل میں پی ٹی آئی میں رہنے یا ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے کبھی کوئی خفیہ ملاقاتیں یا خفیہ رابطے نہیں کیے، میں ابھی کسی جماعت میں نہیں ہوں۔

مزید پڑھیے: عمران ریاض کو نہ اٹھایا گیا، نہ ان کی زبان کٹی، شیر افضل مروت کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ یہ تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ میں پی ٹی آئی ہی میں رہوں، میں ابھی ایسی پوزیشن پر ہوں کہ جو اچھا لگتا ہے اس کی تعریف کرتا ہوں جو برا لگتا ہے اس کو برا کہتا ہوں۔

واضح رہے کہ  رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ان کی نشست پر آ کر مصافحہ کیا تھا جس کے بعد شہباز شریف نے نواز شریف سے شیر افضل مروت کو ملوایا اور ان کا تعارف کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور کے متبادل سہیل آفریدی ہی کیوں؟ شیر افضل مروت نے سوال اٹھا دیا

شیر افضل مروت نے بلاول بھٹو کی نشست پر آ کر ان سے بھی مصافحہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ ایک ٹی وی شو پر بھی شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ میں نواز شریف کے ظرف کی تعریف کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp