وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بحرین اور برطانیہ کے 6 روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم کے خصوصی طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ شہباز شریف 26 نومبر کو اسلام آباد سے خصوصی دورے پر بحرین پہنچے، جہاں ایک روز قیام کے بعد وہ برطانیہ روانہ ہوئے۔
وزیراعظم نے لندن میں 4 روز قیام کیا اور پیر کی صبح لندن کے لیوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانگی اختیار کی۔ وزیراعظم کے ہمراہ ان کا وفد بھی موجود تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف رات کو لاہور میں اپنی رہائشگاہ پر قیام کریں گے اور صبح اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔











