طلبا کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے پر سخت پابندی عائد، اسکول میں فون لاک کرانا لازمی

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال پر کنٹرول مزید سخت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سیکنڈری اسکول کے طلبا 2026 سے پورے اسکول کے اوقات میں اپنے موبائل فون اور اسمارٹ واچز لاکرز یا تھیلوں میں بند رکھیں گے۔

یہ پابندی صرف کلاس کے دوران ہی نہیں بلکہ وقفے، ہم نصابی سرگرمیوں اور ری میڈیئل کلاسز پر بھی لاگو ہوگی۔ وزارت کے مطابق، ضرورت پڑنے پر اسکولز استثنا دے سکتے ہیں، تاہم عمومی طور پر طلبا کے تمام اسکول ٹائم میں ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: پشاور میں بچوں کو کرائے پر اسمارٹ فونز کی فراہمی، 11 افراد گرفتار

وزارتِ تعلیم نے کہا کہ نئے اقدامات کا مقصد طلبہ کی توجہ میں بہتری اور ان کی جسمانی و ذہنی صحت کو فروغ دینا ہے، کیونکہ تحقیق کے مطابق ضرورت سے زیادہ اسکرین ٹائم نیند، جسمانی سرگرمی اور سماجی میل جول کو متاثر کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ طلبا میں اسکرین کے غیر ضروری استعمال سے نیند، جسمانی سرگرمی اور باہمی رابطے جیسے اہم معمولات متاثر ہوتے ہیں۔

نیند کے اوقات بھی تبدیل

حکومتی اداروں کی جانب سے طلبا کو جاری کردہ ڈیوائسز پر ’سلیپ آورز‘ کی ڈیفالٹ ٹائمنگ بھی جنوری سے تبدیل کر دی جائے گی، جو اب 11 بجے کے بجائے 10 بج کر 30 منٹ ہوگی۔ وزارت نے والدین پر زور دیا کہ وہ اسکول کے بعد ڈیوائس پابندیوں سے متعلق اس نئے وقتِ کار کی پابندی کریں۔

عالمی رجحان

سنگاپور کا یہ فیصلہ دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اس رجحان کا حصہ ہے جہاں تعلیمی اداروں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندیاں سخت کی جا رہی ہیں۔ یونیسکو کے مطابق عالمی سطح پر 40 فیصد تعلیمی نظام اسکولوں میں اسمارٹ فونز پر مکمل یا جزوی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 16 سال سے کم عمر بچوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا تو کتنی سزا ہوگی؟

آسٹریلیا اگلے ہفتے سے 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے ملک گیر استعمال پر پابندی نافذ کرنے جا رہا ہے جو دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی پابندی تصور کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

30 ہزار کروڑ کی جنگ، سنجے کپور کی والدہ اور سابقہ اہلیہ کرشمہ کپور متحرک ہوگئیں

سرحدی بندش اور بارشوں کی کمی سے چلغوزے کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

باہمی عسکری تعاون کی ایک اور مثال، پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ مشقوں کا آغاز

ٹی20 کی بڑھتی مصروفیات، سلمان آغا کا کیلنڈر ایئر میں نیا سنگ میل

پاکستان کی ساکھ مقدم، جعلی دستاویزات والوں کو سفر کی اجازت نہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک