چیریٹی فنڈز جیب میں کیوں ڈالے؟ ابرار الحق کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی پاپ اور بھنگڑا موسیقی کے معروف گلوکار ابرار الحق کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن میں پرفارمنس کے دوران چیریٹی کے لیے دی جانے والی پچاس پاؤنڈ کی رقم ابرار الحق اپنی جیب میں ڈال لیتے ہیں۔ اس واقعے کے بعد شائقین نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ افسوسناک ہے، خاص طور پر ایسے شخص کے لیے جو عوامی سطح پر اپنی ساکھ اعتماد پر قائم کرتا ہے۔

کئی صارفین نے سوال اٹھایا کہ جب انہیں معلوم تھا کہ ہر طرف کیمرے موجود ہیں تو انہوں نے ایسی حرکت کیوں کی۔

واضح رہے کہ ابرار الحق جنہیں بھنگڑا کے بادشاہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے ان کی موسیقی دنیا بھر میں مقبول ہے اور ان کے پنجابی گیت پاکستان کی تقریبات اور شادیوں کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ابرارالحق نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

ان کے معروف گانوں میں ’بلودے گھر‘ اور ’چمکیلی بارات لے کے آپ آئی اے‘ شامل ہیں۔ ابرار الحق نے مختصر عرصے کے لیے سیاست میں بھی حصہ لیا اور تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، تاہم بعد میں انہوں نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا۔ ابرار الحق نجی تنظیم سہارا فار لائف ٹرسٹ کے بانی اور چیئرمین بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، سرفراز احمد کو اہم عہدہ مل گیا

‘اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ریاستی اور مذہبی فرض،’ قومی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کا بل پارلیمنٹ سے منظور

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

وفاقی آئینی عدالت: صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کے لیے درخواست دائر

بنوں میں سرکاری گاڑی پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 3 اہلکار شہید، 3 زخمی

ویڈیو

کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

کالم / تجزیہ

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟