انسانوں کو ایک ساتھ کھانا کھانے میں کیوں لطف آتا ہے؟

منگل 2 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہزاروں سالوں سے انسان چھوٹے گروہوں میں اکٹھے ہو کر کھانا کھاتے آئے ہیں لیکن یہ روایت اہم اور آج بھی برقرار کیوں ہے؟

یہ بھی پڑھیں: کیا سردیاں رومانس کا موسم لے آتی ہے، اس دوران رومانٹک موڈ کے پیچھے کیا سائنس ہے؟

یہ ایک منفرد انسانی عادت ہے کہ ہم دوسروں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ ڈنر، پارٹی، یا تعطیلات کے دوران مشترکہ کھانے کی روایت اتنی عام ہے کہ اس پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی سوائے اس کے جب یہ رجحان کم ہو رہا ہو اور خبروں میں سرخیوں کا سبب بنے۔

ماہرین کے مطابق کھانے کا اشتراک شاید انسانی نسل سے بھی پہلے کے زمانے کا ہو کیونکہ ہمارے ’قریبی رشتہ دار‘ جیسے چمپینزی اور بونوبو بھی اپنے گروہوں میں خوراک بانٹتے ہیں لیکن خوراک دینا اور سب کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانا مختلف چیزیں ہیں۔

مزید پڑھیے: خوشی، محبت و دیگر جذبات کے ہارمونز کونسے، یہ ہمارے دماغ پر کیسے حکومت کرتے ہیں؟

پہلا مشترکہ کھانا شاید کیمپ فائر کے گرد ہوا ہو جہاں شکار یا جمع کی گئی خوراک کو آگ پر پکایا گیا۔

یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے بایولوجیکل انتھروپولوجسٹ رابن ڈنبار کے مطابق ایسے اجتماعات نے لوگوں کو رات دیر تک جاگنے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بنانے کا موقع فراہم کیا۔

تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ ایک ساتھ کھانے سے خوشی اور سماجی تعلقات میں اضافہ ہوتا ہے۔

رابن کی سنہ 2017 کی تحقیق میں معلوم ہوا کہ جو لوگ زیادہ لوگوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں ان کی زندگی میں اطمینان اور دوستوں کی حمایت زیادہ ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: ‘لاندی’ تیار کرنے کے لیے بھیڑ کا گوشت خشک کرنے کی قدیم روایت آج بھی زندہ ہے

اس کی وجہ یہ ہے کہ کھانے سے دماغ میں اینڈورفنز خارج ہوتے ہیں جو تعلقات مضبوط کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

دعوتیں حیثیت و طاقت دکھانے کا بھی ذریعہ

ساتھ کھانے کے اثرات صرف مثبت نہیں ہوتے۔ کبھی کبھار مشترکہ کھانے طاقت یا کنٹرول دکھانے کے طریقے بھی بن سکتے ہیں جیسے کسی فصل کی خوشی میں مزدوروں کے لیے بڑا کھانا یا دفتر کی پارٹی میں باس کی فراخدلی۔

بعض اوقات خاندان کے ساتھ کھانے میں بھی جھگڑے یا تنقید شامل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

ماہرین کے مطابق اگرچہ لوگ دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ کھانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار تنہا بیٹھ کر کھانا یا کتاب پڑھنا بھی اچھا محسوس ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 جنگ شروع کی تو مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا، پیوٹن کی یورپ کو سخت وارننگ

13ویں فارما ایشیا 2025 کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز، 8 ہزار سے زائد ماہرین کی شرکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی افراد کے عالمی دن پر حقوق اور شمولیت کے عزم کا اعادہ

پوپ لیو کا یورپ میں پھیلتے ‘اسلام سے خوف’ پر کڑی تنقید، لبنان میں امن کی اپیل

ویڈیو

کتاب ہر ہاتھ میں، بلوچستان حکومت کا ’کتاب گاڑیوں‘ کا منفرد منصوبہ

کوئٹہ کی سلیمانی چائے، سرد شہر کی گرم پہچان اور روایتی ذائقہ

چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر شہباز شریف نواز شریف سے کیوں نہ ملے؟

کالم / تجزیہ

دنیا بھر میں افغان طالبان کے خلاف ماحول بنتا جا رہا ہے

کرکٹ کا سچا خادم اور ماجد خان

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟