معروف مذہبی اسکالر اور سابق چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
ان کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مفتی منیب الرحمان کو 2 روز قبل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق
ترجمان کے مطابق مفتی منیب کو ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے کے بعد فوری طور پر نجی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے علاج شروع کردیا۔
اپیل برائے دعاۓ صحت وشِفاء
داعی اتحاد مسالک ثلاثہ مفتئ اعظم پاکستان حضرت مولانا قاضی مفتی منیب الرحمن صاحب دامت برکاتہم العالیہ علیل ہیں
تمام اہلِ اسلام سے اُن کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے 🤲✍️ مفتی ابو محمد عفی عنہ pic.twitter.com/x1Ri4hWoHE
— Mufti Abu Muhammad (@muftiabumuhamad) December 2, 2025
خاندانی ذرائع اور ان کے چاہنے والوں نے طبیعت میں بہتری کی خبر پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:مدرسوں میں چھپے ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے لیے تیار ہیں، علما
واضح رہے کہ مفتی منیب الرحمان طویل عرصے تک مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین رہے اور ملک بھر میں چاند دیکھنے کے عمل کی نگرانی کی۔
ان کی علالت کی خبر پر ملک بھر سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔














