خوشامد کی انتہا، روسی صدر کی آمد سے قبل ہی بھارت میں پیوٹن کی پوجا شروع

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن 2 روزہ سرکاری دورے کے لیے بھارت پہنچ رہے ہیں اور اس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تاہم بھارت سے دلچسپ ویڈیوز بھی سامنے آ رہی ہیں جن پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

اتر پردیش میں وارانسی سے غیر معمولی مناظر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے جہاں مقامی لوگوں نے روسی صدر کے استقبال کے لیے آرتی کی اور ایک ویلکم مارچ بھی نکالا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ صارفین کی جانب سے ان ویڈیوز پر سوال اٹھایا گیا کہ یہ سب کیوں کیا جا رہا ہے اور کئی صارفین اس کا مذاق بھی اڑاتے نظر آئے۔

اشوک سوائن نے لکھا کہ پیوٹن بھارت میں ہندوتوا گروپ کے لیے نیا خدا بن چکے ہیں۔ ٹرمپ کے مودی کو نظرانداز کرنے کے بعد بھارت کے ہندو بالادست پیوٹن کی عبادت کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ بھارت کو مذاق بنا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس منظر کو دیکھ کر شرمندگی کا اظہار کیا اور لکھا یار مت کرو شرمندگی ہو رہی ہے۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی آرتی اتاری جا رہی تھی، صارف نے سوال کیا کہ وارانسی والے یہی سب کرتے رہتے ہیں کیا؟‘

ایک بھارتی صارف نے طنزاً لکھا کہ ہم ’سوامی پیوٹن‘ مندر کب کھولنے جا رہے ہیں؟

پریاگ نامی صارف نے کہا کہ یہ کیسا ملک ہے، کم از کم اپنی پوجا اور آرتی کی تو عزت کریں، کسی کی بھی آرتی اتانا شروع کر دیتے ہیں۔

اطہر سلیم لکھتے ہیں کہ پہلے انڈین ڈونلڈ ٹرمپ کو پوج رہے تھے پھر ٹرمپ نے مئی کی جنگ کے بعد انڈیا کی ایسی ستھری کی کہ پوری دنیا نے دیکھا، اب پیوٹن انڈیا کا دورہ کرنے آرہا ہے تو انڈین پیوٹن کے بت بناکر پوجا کررہے ہیں۔

بشارت چوہدری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بار بار بھارت کے گرنے والے رافیل کی تعداد بتانے پر انڈیا نے روسی صدر پیوٹن کی پوجا شروع کردی۔

واضح رہے کہ پیوٹن جمعرات کو 23ویں بھارت روس سالانہ سربراہ اجلاس کے لیے نئی دہلی پہنچیں گے۔ یہ ان کا 2021 کے بعد اور یوکرین جنگ کے آغاز کے بعد پہلا دورہ ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ 2 روزہ دورہ بھارت کی اس کوشش کا امتحان ہے کہ وہ ماسکو کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو کس طرح برقرار رکھتا ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں واشنگٹن کی جانب سے بڑھتے دباؤ کا بھی سامنا کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روسی صدر پیوٹن کا دورہ بھارت، کن اہم معاملات پر گفتگو ہوگی؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ بھارت کی خارجہ پالیسی کی خودمختاری کا اظہار بھی ہے، کیونکہ بھارت کے لیے اسٹریٹجک خودمختاری دکھانا اہم ہے۔

روس بھارت کو ایک برابر کے پارٹنر کے طور پر دیکھتا ہے اور یہ دورہ یورپ اور امریکا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ دباؤ کے باوجود نئی دہلی اورماسکو سیکیورٹی، توانائی اور کثیرالجہتی فورمزمیں تعاون جاری رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں