18 سالہ وی لاگر موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک، سر دھڑ سے جدا ہوگیا

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں گجرات کے شہر سورت میں خوفناک حادثے میں 18 سالہ وی لاگر جان کی بازی ہار گیا۔ پرنس پٹیل المعروف پی کے آر بلاگر حادثے کے وقت موٹر سائیکل 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ برج سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پرنس موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر گرپڑا، موٹر سائیکل سیکڑوں میٹر تک ڈیوائیڈر سے ٹکراتی ہوئی آگے بڑھتی رہی تھی جبکہ پرنس زمین پر کئی بار ٹکراتا رہا، اس خوفناک حادثے میں اس کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’عمر اب کب واپس آئیں گے؟‘ ننھے وی لاگر شیراز اور ان کی بہن مسکان کی محبت بھری ویڈیو وائرل

پولیس نے جان لیوا حادثے کی ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان اپنی تیز رفتار بائیکنگ ویڈیوز کی وجہ سے نوجوانوں میں مقبول تھے۔ انہوں نے ستمبر میں KTM Duke 390 خریدی تھی جسے اکثر اپنی ویڈیوز میں ’لیلیٰ‘ کے نام سے دکھاتے تھے۔

حادثے سے چند روز قبل ایک ویڈیو میں انہوں نے خود کو ’مجنو‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ’لیلیٰ‘ سے جنت میں بھی محبت میں مبتلا ہیں۔ پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کر رہی ہے اور فلائی اوور کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔

پرنس پٹیل کی والدہ ایک شیلٹر میں رہائش پذیر ہیں اور دودھ بیچ کر گزارا کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی

مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری

امریکا میں مصنوعی ذہانت کی نگرانی، ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری

میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ: قشم جزیرے پر امریکی حملے، ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف پر وار

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی