عظمیٰ خان کی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد، اب اڈیالہ جیل کے باہر تماشا نہیں لگانے دیں گے، حکومت

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پابندی عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب اڈیالہ جیل کے باہر کسی کو تماشا نہیں لگانے دیں گے، قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائےگی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ جن لوگوں نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ان کی اب عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کس حال میں ہیں؟ بہن نے ملاقات کے بعد سب کچھ بتا دیا

اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں، وہ کچھ کیسز میں سزا یافتہ ہیں، کچھ کیسز میں ان کی ضمانت کی درخواستیں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہیں، جن میں 9 مئی، نیب اور ایف آئی اے کے کیسز شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جیل مینوئل کے مطابق قیدی سے ملاقات کے مختلف رولز ہیں۔ رول 265 کے مطابق قیدی کی ہفتے میں ایک ملاقات کروائی جاسکتی ہے یا چٹھی لکھنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ ملاقات 6 لوگوں تک محدود ہوگی اور ملاقاتوں میں سیاسی گفتگو کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ قانون کے مطابق چٹھیاں یا ملاقاتیں نجی ہوں گی، ان میں ملکی حالات پر کوئی بات یا جیل اور سیاست پر بات نہیں ہوگی۔ جو گفتگو ملاقات کے دوران ہوگی وہ پبلک نہیں کی جائے گی، یعنی اس پر ٹوئٹ نہیں کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کی جائے گی، ٹی وی پر نہیں چلے گی یا پریس ریلیز جاری نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قیدی کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سپرنٹنڈنٹ جیل کی نگرانی کے بغیر ملاقات کرے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر آپ کسی کو کھلم کھلا ملاقاتوں کی اجازت دیتے ہیں تو کئی دفعہ ہم نے کہانیاں سنی ہیں کہ کہا جاتا ہے کہ وہ جیل سے آپریٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر جیل سپرنٹنڈنٹ سمجھیں کہ ملاقاتوں میں رولز کی خلاف ورزی ہو رہی ہے تو وہ ملاقاتیں روک بھی سکتے ہیں۔ اگر سپرنٹنڈنٹ جیل کو یہ اندیشہ ہو کہ ملاقاتوں کے احوال پبلک کیے جائیں گے اور ایسا ہونے سے نقصِ امن کا خدشہ ہے تو وہ ملاقاتیں روک سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج نے ملاقاتوں کے حوالے سے رولز کو معطل کیا تھا، بعد میں لارجر بینچ نے یہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا۔ آج جو قانون ہے وہ دہائیوں سے رائج الوقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایسی کی تیسی‘ والی بات پی ٹی آئی کے لیے کی، سہیل آفریدی کی کل بھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوگی، فیصل واوڈا

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ایک فیصلہ دیا تھا کہ جو سزا یافتہ سیاست دان ہیں انہیں پارٹی کا سربراہ رہنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، کیونکہ اس کے پاس وسیع تر اختیارات ہوتے ہیں کہ وہ پارلیمان اور قومی سیاست پر اثرانداز ہوسکے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس بینچ میں جسٹس ثاقب نثار بھی شامل تھے۔ فیصلے میں ایک جملہ تھا کہ آپ سزا یافتہ بندے کو پارٹی کا سربراہ بنا دیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ آپ اس بندے کو، جو کنگ نہیں بن سکتا، کنگ میکر کا اختیار دے دیں۔

عمران خان سزا یافتہ قیدی

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاؤنڈ کے میگا کرپشن کیس میں سزا یافتہ قیدی ہیں، پارٹی کی خاتون رہنما بھارتی اور افغان میڈیا پر دعویٰ کر رہی ہیں کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی جان خطرے میں ہے، حالانکہ عمران خان کو جیل میں غیر معمولی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ملکی تاریخ میں کسی قیدی کو ایسی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ کسی قیدی کو قید میں بائی سائکل نہیں ملی، لیکن عمران خان کو فراہم کی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بعض عناصر انٹرنیشنل میڈیا میں ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ بانی پاکستان تحریکِ انصاف کی تینوں بہنیں 9 مئی کو کور کمانڈر ہاؤس لاہور کے باہر موجود تھیں، ان کی موجودگی کی تصدیق موجود ہے۔

عظمیٰ خان کی ملاقات بند کردی گئی

انہوں نے کہا کہ رولز کے مطابق قیدی سے سیاسی گفتگو کی اجازت نہیں ہے اور رپورٹ ہے کہ عمران خان کی بہنیں ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کرتی ہیں، اسی لیے عظمیٰ خان کی ملاقات بند کردی گئی ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی ملاقات پر پابندی ہوگی اور جیل کے باہر امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل