’لابوبو ڈول‘ پر مبنی فلم بنانے کا منصوبہ، سونی پکچرز نے معاہدہ کرلیا

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سونی پکچرز نے مقبول ’لابوبو ڈول‘ پر مبنی فلم تیار کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے، جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور یہ طے نہیں ہوا کہ فلم لائیو ایکشن ہوگی یا اینیمیشن تھرل۔

مزید پڑھیں: فاکس کارپوریشن ویڈیو اسٹریمنگ میں نیٹ فلکس کو پچھاڑنے کے لیے تیار

چینی کمپنی پاپ مارٹ کی ’لابوبو ڈولز‘ اس سال عالمی سطح پر ہلچل مچا چکی اور کئی مشہور شخصیات کے ہاتھوں میں دیکھی جا چکی ہیں۔ لابوبو کے ’بلائنڈ باکسز‘ شاپنگ کا نیا رجحان بن گئے ہیں، جن میں ڈولز کا ماڈل کھولنے تک معلوم نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: ’بیوٹی کوئین‘ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے کا باضابطہ اعلان

واضح رہے کہ سونی فلم نے پہلے بھی بچوں کے لیے ’جُمانجی‘ اور اینیمیشن ہٹ ’کےپاپ ڈیمن ہنٹرز‘ جیسی شہرہ آفاق فلمیں بنائی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp