کیریبین میں ایک اور امریکی حملہ: منشیات بردار کشتی پر کارروائی، 4 ہلاک

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق امریکا کی فوج نے کیریبین سمندر میں ایک مبینہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث کشتی پر ایک اور مہلک حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

حالیہ امریکی حملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو حالیہ حملوں کے حوالے سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا دعویٰ

یہ انکشاف ہوا تھا کہ 2 ستمبر کو نشانہ بنائی جانے والی ایک کشتی پر دو بار حملہ کیا گیا تھا، جس کے بارے میں ماہرین نے کہا ہے کہ ایسا حملہ جنگی جرم کے زمرے میں آ سکتا ہے۔

سوشل پلیٹ فارم ایکس پر امریکی سدرن کمانڈ نے کہا کہ تازہ ترین حملہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے حکم پر کیا گیا۔

 https://Twitter.com/krassenstein/status/1996739773973639634

’فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں ایک ایسی کشتی پر مہلک کارروائی کی جو ایک نامزد دہشت گرد تنظیم چلا رہی تھی۔ انٹیلیجنس سے تصدیق ہوئی تھی کہ کشتی میں غیر قانونی منشیات موجود تھیں اور وہ مشرقی بحرالکاہل میں ایک معروف اسمگلنگ روٹ سے گزر رہی تھی۔ کشتی پر موجود 4 مرد افراد ہلاک ہو گئے۔

ٹرمپ انتظامیہ منشیات اسمگلروں کے خلاف مہینوں سے جاری کارروائی میں اب تک 80 سے زائد افراد کو ہلاک کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں: بحیرہ کیریبین میں ’دہشتگرد‘ کشتی پر امریکی حملہ، 3 ہلاک

تاہم 2 ستمبر کے واقعے کے بعد اس مہم پر کڑی جانچ پڑتال شروع ہو گئی ہے، اور کانگریس کی 2 جماعتی کمیٹیوں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ دوسری بار ہونے والا حملہ وزیرِ دفاع ہیگسیتھ کے حکم پر کیا گیا, ان کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ ہونے کے بعد دوسرا حملہ، جس میں مبینہ طور پر 2 زندہ بچ جانے والے افراد مارے گئے، ایڈمرل فرینک مِچ بریڈلی کے حکم پر کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ دوسرا حملہ بھی بین الاقوامی مسلح تنازع کے قوانین کے مطابق تھا، جب کہ قانونی ماہرین کہتے ہیں کہ غیر مسلح افراد کو نشانہ بنانا جنگی جرم ہے۔ خود فوج کے ضابطے کے مطابق ڈوبتی یا تباہ شدہ کشتیوں پر فائرنگ کرنا غیر قانونی ہے۔

ایڈمرل بریڈلی جمعرات کو کیپٹل ہل میں بند دروازوں کے پیچھے بریفنگز دینے کے لیے پیش ہوئے۔ انہوں نے یہ الزام مسترد کیا کہ انہیں ’تمام افراد کو ختم کرنے کی‘ ہدایت دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا دعویٰ

اراکینِ کانگریس کی جانب سے بریفنگز کے مختلف بیانات سامنے آئے، ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن نے کہا کہ بریڈلی نے واضح کہا کہ انہیں ایسا کوئی حکم نہیں ملا کہ کوئی رعایت نہ دی جائے یا سب کو قتل کر دیا جائے۔

تاہم ایوانِ نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے ڈیموکریٹ رکن ایڈم اسمتھ کے مطابق، اصل حکم یہ تھا منشیات کو تباہ کرو، اور کشتی پر موجود 11 افراد کو ہلاک کرو۔

مزید پڑھیں: کیریبین میں مبینہ منشیات سے بھری کشتی پر امریکا کا حملہ، 3 افراد ہلاک

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ حملے کے بعد بچ جانے والے 2 افراد نیم برہنہ حالت میں ایک الٹی ہوئی اور ناکارہ کشتی کے اگلے حصے سے چمٹے سمندر میں بمشکل تیررہے تھے، جب تک کہ میزائل نے انہیں نشانہ نہیں بنالیا۔

اس واقعے سے پہلے بھی انسانی حقوق کی تنظیمیں ان حملوں کو ماورائے عدالت قتل قرار دے چکی ہیں۔

اسی ہفتے کولمبیا کے ماہی گیر الیخاندرو کارانزا کے خاندان نے ایک علاقائی انسانی حقوق کے ادارے میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ الیخاندرو کارانزا کی زندگی کا حق اس وقت پامال ہوا جب ستمبر میں ایک امریکی حملے میں انہیں غلطی سے قتل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں امریکا کے جنگی اثاثے کیا ہیں اور کہاں کہاں موجود ہیں؟

ٹرمپ انتظامیہ ان کارروائیوں کو نام نہاد ’نارکو دہشت گردوں‘ کے خلاف ایک وسیع جنگ کا حصہ قرار دیتی ہے، حالانکہ کانگریس نے کسی جنگ یا طاقت کے استعمال کی باقاعدہ منظوری نہیں دی۔

تازہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکا وینیزویلا کے ساحل کے قریب فوجی اثاثے مزید بڑھا رہا ہے، اور صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ زمینی حملے ’بہت جلد‘ ہو سکتے ہیں۔

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ امریکا کا دباؤ ان کی حکومت کو گرانے کی کوشش ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرواز منسوخی کے بعد دلہا نے چارٹرڈ فلائٹ سے شادی میں پہنچ کر سب کو حیران کردیا

میرا دل عمران خان کے تینوں بچوں کے ساتھ ہے، مشرف زیدی نے یہ کیوں کہا؟

مسٹر چینج کے نام سے مشہور ہونے والے میاں منظور وٹو کون تھے؟

’الّن‘ کی یاد میں

بیٹی کی تحویل کے معاملے پر معروف اداکارہ کا مبینہ اغوا، شوہر کے خلاف مقدمہ درج

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں