عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں، علی محمد خان

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی یہ مؤقف اختیار نہیں کیا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کے عمران خان کے لیے سخت الفاظ، کیا پی ٹی آئی پر پابندی لگنے جا رہی ہے؟

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ کہ ملک کو اس وقت دہشتگردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے، اور اگر سیاسی استحکام پیدا ہو جائے تو معیشت بھی خود بخود بہتر ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ ملک بھی ان کا ہے اور فوج بھی، وہ صرف اداروں کے سیاست میں کردار کے مخالف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، ایک شخص اپنی ذات کا قیدی، اس کی شعبدہ بازی اور سیاست ختم ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو واضح کیا ہے کہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہوچکی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کو درپیش بیشتر خطرات کا محور ایک ایسا شخص ہے جو اپنی ذات کا قیدی بن چکا ہے۔ یہ شخص اپنی خواہشات اور مفادات کو ریاستِ پاکستان سے بالاتر سمجھتا ہے، اس کا یہ طرزِ فکر ملک کی قومی سلامتی کے لیے واضح خطرہ بنتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہت ہوگیا، اب افغان طالبان کی تجاویز نہیں حل چاہیے، اور حل ہم نکالیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فوج کے پاس اب 9 مئی کا کوئی کیس نہیں، تمام سول کورٹس کو منتقل ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ حکومت کرے گی، فوج کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاحتی ویزے پر سخت پابندیاں، پیدائش کے لیے امریکا سفر کرنے والوں کے لیے وارننگ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

حیاتیاتی تنوع کا فروغ، سعودی عرب میں 35 نایاب جانوروں کی واپسی

امریکی ریاستوں کی اے آئی ریگولیشن محدود، ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں