جنوب مشرقی ایشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے تباہی؛ ہلاکتیں 1,750 سے تجاوز

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریسکیو ٹیمیں اور رضاکار ایشیا کے مختلف ممالک میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد کی مدد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اس موسمیاتی آفت سے انڈونیشیا، سری لنکا اور تھائی لینڈ میں سرکاری ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 1,750 سے تجاوز کر گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیجنگ میں تباہ کن بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 30 افراد ہلاک، ہزاروں نقل مکانی پر مجبور

انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے سماٹرا جزیرے سے ہفتہ کو جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کم از کم 908 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 410 تاحال لاپتا ہیں، صوبے میں 8 لاکھ سے زائد افراد بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔

آچے میں اب بھی کئی زندہ بچ جانے والے افراد گزشتہ ہفتے آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے اثرات سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے تک ’انتہائی شدید بارش‘ کا امکان ہے، جبکہ شمالی اور مغربی سماٹرا بھی خطرے میں ہیں۔

مزید پڑھیں: سری لنکا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈز، 56 افراد ہلاک

گورنر آچے مزاکر مناف کے مطابق امدادی ٹیمیں کمر تک گہری کیچڑ میں لاشوں کی تلاش کر رہی ہیں، مگر سب سے بڑا خطرہ اب دور دراز علاقوں میں بھوک اور بنیادی ضروریات کی کمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ سیلاب سے نہیں مر رہے، بھوک سے مر رہے ہیں۔ بہت سے علاقے اب تک امداد سے محروم ہیں۔

گورنر کے مطابق آچے تامیانگ کا پورا علاقہ تباہ ہو چکا ہے اور کئی دیہات صفحۂ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔

سری لنکا میں حکومت نے 607 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جبکہ 214 افراد لاپتا ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ بھی جان سے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: تھائی لینڈ میں بارش کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 33 ہلاک

صدر انورا کمارا دِسانائیکے نے اسے ملک کی ’سب سے مشکل قدرتی آفت‘ قرار دیا ہے۔

ملک میں 2 ملین سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، جو آبادی کا تقریباً 10 فیصد بنتے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق 71 ہزار سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جن میں سے تقریباً 5 ہزار مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔

محکمے نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث نئے لینڈ سلائیڈز کا خطرہ برقرار ہے، جو صفائی اور بحالی کے کام میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

تھائی لینڈ میں سیلاب سے کم از کم 276 افراد ہلاک ہوئے، جب کہ ملائیشیا اور ویتنام میں بھی شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:ویتنام میں موسلادھار بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ، کم از کم 90 افراد ہلاک، لاکھوں متاثر

ماہرین کے مطابق 2 طوفانوں اور ایک سائیکلون کے بیک وقت خطے سے گزرنے کے باعث شدید بارشیں ہوئیں اور موسمیاتی تبدیلی ان واقعات کے امکانات بڑھا رہی ہے۔

انڈونیشیا میں پام آئل کی عالمی طلب سے منسلک جنگلات کی غیر قانونی کٹائی نے صورتحال کو مزید خراب کیا۔ متعدد علاقوں میں بہتے ہوئے درختوں کے بڑے بڑے تنے تباہی کی شدت ظاہر کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی