عمران خان کا بیانیہ فیل، فتنہ فساد کرنے والوں کو زمین میں دفن کردیں گے، فیصل واوڈا

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آئندہ پیر سے ملک کا سورج ترقی کی طرف بڑھتا ہوا نظر آئے گا، فتنہ فساد کی سیاست اب نہیں چلے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ایک اچھے اور مخلص انسان ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا سے گھبراتے ہوئے کوشش کی لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مثبت اور نرم گوشہ اپنایا، ان کے جواب سے بانی پی ٹی آئی کی صرف میں والی تھیوری دفن ہوتی ہوئی نظر آئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب ایک انچ بھی کوئی چیز برداشت نہیں کی جائےگی‘، فیصل واوڈا کا فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ جھگڑا اور لڑائی فوج اور تحریک انصاف کے بیچ نہیں ہے، یہ لڑائی ہے سوسائٹی کی، سیاست دانوں کی، چونکہ فوج عام طور پر جواب نہیں دیتی تو عمران خان اٹیک کرتے رہے اور بیانیہ بناتے رہے، اب ان کا بیانیہ فیل ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پختون، بلوچ، سندھی، پنجابی سب بھائی بھائی ہیں، فوج میں سب مل کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں، تو یہ جو لسانیت کا ڈراما کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا بھی منہ کالا ہوگا، بہت سارے لوگ جو شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار تھے، ان میں سے کچھ نے سرینڈر کر دیا ہے، آنے والے وقت میں یہ نظر بھی آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آنے والے پیر سے پاکستان کا سورج ترقی کی طرف جاتا ہوا دیکھیں گے، نااہلی، گورنر راج، 9 مئی کیسز منطقی انجام تک پہنچیں گے، بڑے بڑے بھگوڑے شیخ اکرم جیسے لوگ جو خیبر پختونخوا میں چھپے ہوئے ہیں، جو سوشل میڈیا پر فوج کو گالیاں دے رہے ہیں، ان سب کو پٹا ڈالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جس حساب سے آگے بڑھیں گے، اس حساب سے ہی ڈبل ردِعمل آئے گا۔ پی ٹی آئی میں بہت اچھے لوگ بھی ہیں، شفیع جان، سہیل آفریدی، جنید اکبر، شاہد خٹک، شبلی فراز، علی محمد خان، بیرسٹر گوہر، یہ سب اچھے لوگ ہیں، ان لوگوں کو اپنی پارٹی میں بکاؤ اور مخبر لوگ نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پاکستان کی بقا، پاکستان کی فوج، اس کی سلامتی، اس کے شہدا اور سپہ سالار کے لیے کوئی غلط زبان استعمال نہیں کی۔ ان لوگوں سے ہم نے ہی کہا تھا کہ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل اور باقی لوگ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے نہ آئیں تو بہنوں کے لیے بہتری ہوگی، یہ لوگ نہیں آئے تو بہنوں کی ملاقات کروائی گئی۔

لیکن عمران خان کے بیانیے، پاکستان کے خلاف غلاظت، سپہ سالار اور شہدا کے خلاف بیانیہ جس سے ملک کی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، ملکی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، تو اب ملاقاتیں بند۔ کوئی وکیل کیس کے علاوہ کوئی بات کرے گا تو ملاقات بند۔ عمران خان کو اس بیانیے سے کیا ملا؟ وہ خود جیل میں ہیں اور ان کے وکیل اقتدار میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کیا تو پارٹی پر پابندی اور کے پی میں گورنر راج، فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کو خبردار کردیا

انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ کے دوران سپہ سالار نے واضح ہدایت کی کہ دشمن کی سول آبادی کو نقصان نہ پہنچے، تو ہم تو دشمن کی ماں، بیٹی کی بھی عزت کرتے ہیں۔ عمران خان کی بہنیں بھی ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں، ہم پی ٹی آئی کے ایم این ایز کی طرح بات نہیں کرتے کہ وہ کسی کی ماں، بہن خواہ وہ زندہ ہو یا مر چکی ہو، بات کرتے ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اب ڈبل ری ایکشن ہوگا، جنہوں نے فتنہ فساد برپا کیا ہے، ان کو زمین میں دفن کر دیں گے، ان کو سڑک پر پٹے ڈالیں گے، پی ٹی آئی کے سب ہی لوگ اب اندر خانے کھیلتے ہیں، مخبری کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جو سزا سنائی گئی وہ ملکی تاریخ کی پہلی سزا تھی جو پیسے نہ لینے پر ان کو سنائی گئی۔ نواز شریف کو اس سزا سے بہت تکلیف پہنچی، اس لیے نواز شریف نے کٹہرے میں لانے والی بات کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل