بنگلہ دیش: ’نیشنل سٹیزن پارٹی‘ کی تنقید پر جماعت اسلامی میں غم و غصہ، بیان کو گمراہ کن قرار دے دیا

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی نے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے رہنما اختر حسین کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے جھوٹا، من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

یہ ردِعمل جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل ایڈووکیٹ زبیر نے مرکزی شعبہ نشرواشاعت کے پلیٹ فارم سے جاری کیا۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: جماعت اسلامی اور اتحادیوں کا ریفرنڈم میں اصلاحات کی حمایت کا اعلان

بیان کے مطابق اختر حسین نے 6 دسمبر کو ایک پروگرام کے دوران جماعتِ اسلامی پر مسلح سیاست اور ہتھیاروں کی مشقیں کروانے کا الزام لگایا تھا۔

ایڈووکیٹ زبیر نے ان الزامات کو یکسر بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہاکہ جماعتِ اسلامی ایک ذمہ دار، پُرامن اور منظم سیاسی جماعت ہے جو بنگلہ دیش میں قانون کی حکمرانی، امن، نظم اور جمہوری اقدار کی پابند ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری تاریخ اور سیاسی کردار ان بے سروپا الزامات کی ہرگز تائید نہیں کرتے۔ یہ ریمارکس مکمل طور پر بےبنیاد، من گھڑت اور سیاسی مقاصد کے تحت دیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ حالیہ عوامی بغاوت کے بعد جماعتِ اسلامی نے ملک میں سیاسی استحکام برقرار رکھنے کے لیے بردباری اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔

’بنگلہ دیش کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ جماعت تشدد یا غیر قانونی سرگرمیوں پر یقین نہیں رکھتی۔ ایک بڑے سیاسی رہنما کی جانب سے ایسے گمراہ کن بیانات دینا نہایت افسوسناک اور غیر منطقی ہے۔ یہ صرف سستی سیاست کی عکاسی کرتا ہے۔‘

ایڈووکیٹ زبیر نے امید ظاہر کی کہ اختر حسین اپنا بے بنیاد بیان واپس لیں گے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش: جماعتِ اسلامی خواتین ونگ کا کارکنان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات پر شدید احتجاج

انہوں نے خبردار کیا کہ انتشار پھیلانے والی، اشتعال انگیز اور جھوٹی باتیں قوم کے لیے مفید نہیں ہوتیں۔ ’کوئی بھی جھوٹے بیانات کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا۔‘

بیان میں میڈیا، سیاسی حلقوں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے گمراہ کن پروپیگنڈے اور غلط معلومات سے ہوشیار رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیشی کرکٹر پر شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی کا سنگین الزام، چارج شیٹ جمع

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل