بنگلہ دیش میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل، پولنگ اوقات میں اضافہ منظور

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کے مشیرِ داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ان کے مطابق ان انتظامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خصوصی تربیت، باڈی کیمروں کی خریداری، اور ہر پولنگ سینٹر میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمیشن نے اعلان کردیا

سیکریٹریٹ میں قانون و امن عامہ سے متعلق مشاورتی کونسل کے 17ویں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد، منصفانہ، محفوظ اور شفاف انتخابات کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کی مناسب تربیت ناگزیر ہے۔

’ان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی تربیت جنوری تک جاری رہے گی۔‘

مشیر داخلہ نے تصدیق کی کہ پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اب ووٹنگ صبح 7:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک ہو گی۔

’چونکہ ووٹوں کی گنتی سورج غروب ہونے کے بعد بھی جاری رہے گی، اس لیے حکومت تمام مراکز میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے پر کام کر رہی ہے۔‘

مزید پڑھیں:بنگلہ دیش انتخابات سے قبل سی آئی ڈی اور ٹک ٹاک کا تعاون بڑھانے پر اتفاق

جہانگیر عالم چوہدری نے کہا کہ نئے ’جولائی میوزیم‘ کے عوامی افتتاح سے قبل سیکیورٹی کے جامع انتظامات کے لیے مشاورت کی گئی تاکہ شہری محفوظ ماحول میں میوزیم کا دورہ کر سکیں۔

رنگپور میں ایک پولیس اہلکار کے والدین کے قتل کے واقعے پر انہوں نے کہا کہ مجرموں کی فوری گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی آئندہ عام انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے کامن ویلتھ سے تعاون کی درخواست

لوٹے گئے ہتھیاروں کی بازیابی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ یہ عمل جاری ہے۔

سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت واقعی آزاد اور منصفانہ انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ جاتیہ پارٹی کو انتخابی مہم سے روکا جا رہا ہے، ان کے مطابق پارٹی کے مسائل اس کے اپنے داخلی اختلافات اور دفتر کے تنازعے سے جڑے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی جارحیت قاہرہ امن معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے، پاکستان

سلامتی کونسل نے طالبان کاافغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان، فرحان یوسف کپتان برقرار

ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر آف لوڈ ہونیوالا مسافر بالآخر سعودی عرب کیسے پہنچا؟

کراچی ایئرپورٹ: مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، تحقیقات میں ایئرلائن قصوروار قرار

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی