اسپیکر قومی اسمبلی کی سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سیاسی کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی اپنے گھر پر توجہ دے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان سیاسی کشیدگی جلد ختم ہو جائےگی، خواجہ آصف

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ میں نے پہلے بھی کردار ادا کیا مگر مجھے اچھا صلہ نہیں ملا، اب لوگ بیٹھ جائیں اور مشاورت کرکے بتا دیں کہ کیا کرنا ہے۔

ایاز صادق نے کہاکہ اداروں کے خلاف بات کرکے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ادارے سرحدوں کا دفاع کررہے ہیں، اور دہشتگردی کے خلاف لڑ رہے ہیں، الزامات لگانا مناسب نہیں۔

اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ ابھی بھی عدالت میں زیر التوا ہے، جیسے ہی عدالت کا حکم آتا ہے پھر فیصلہ کروں گا۔

واضح رہے کہ اس وقت جہاں ملک میں سیاسی کشیدگی عروج پر ہے وہیں ادارے بھی بیچ میں آ گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی فیلڈ مارشل عاصم منیر پر تنقید کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کو ذہنی مریض اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ایک ذہنی مریض سے ’ذہنی ڈاکٹر‘ ہی مذاکرات کر سکتا ہے، مریم اورنگزیب کی عمران خان پر تنقید

بعد ازاں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب ہم پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین بیرونی عسکری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں، طالبان وزیر خارجہ امیر خان متقی

جدہ بک فیئر 2025 کا شاندار آغاز، 24 ممالک کے پبلشرز کی شرکت

ٹرمپ کو تیسری عالمی جنگ کا خطرہ، امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین ڈونباس سے دستبردار ہو، زیلنسکی کا انکشاف

آسٹریا میں 14 سال سے کم عمر بچیوں کے لیے اسکارف پر ملک گیر پابندی کی منظوری

برطانیہ کے میوزیم سے 600 قیمتی نوادرات چوری، ہندوستانی تاریخی اشیا بھی شامل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل