وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا

پیر 8 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت، زراعت اور دوسرے شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں متحدہ عرب امارات کے قومی دن ’عید الاتحاد‘ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جہاں انہوں نے کیک بھی کاٹا۔

مزید پڑھیں: پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمان اور غیرملکی سفارتکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے یوم اتحاد پر اماراتی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یو اے ای کے قومی دن کی تقریب میں شرکت ان کیلئے باعث اعزاز ہے۔

وزیراعظم نے یو اے ای کی موجودہ قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں یو اے ای نے ترقی کی نئی منازل طے کیں اور ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔

وزیراعظم نے شیخ زید بن سلطان النہیان کو امارات کی ترقی کا بانی اور پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کا معمار قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو یو اے ای کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری پر فخر ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ قابل تجدید توانائی، مصنوعی ذہانت زراعت اور دوسرے شعبوں میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ 1.8 ملین پاکستانی متحدہ عرب امارات کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیاکہ آنے والے وقت میں دونوں ممالک کی تزویراتی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔

انہوں نے یو اے ای کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر سالم محمد الزاعابی نے تقریب میں وزیراعظم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے 5 دہائیوں سے دیرینہ اور گہرے و تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، وقت کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام

انہوں نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو پرکشش قرار دیتے ہوئے کہاکہ یو اے ای پاکستان میں قابل تجدید توانائی ، مصنوعی ذہانت، آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔

انہوں نے پاکستان اور یو اے ای کے مابین ہم آہنگی، ترقی و خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟