مزید آئینی ترامیم کی گنجائش نہیں، میرا پنجاب میں آنا کسی کو ہضم نہیں ہوتا، بلاول بھٹو

منگل 9 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک پارلیمنٹ میں مزید آئینی ترامیم کی گنجائش نہیں، میرا پنجاب میں آنا کسی کو ہضم نہیں ہوتا۔

لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مزید صوبے بنانے سے قبل پنجاب اسمبلی سے منظور قرارداد پر عمل کریں، اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کو نشانے پر رکھ لیا، عمران خان کے لیے قیدی نمبر 420 کا لقب

انہوں نے کہاکہ کسی کو پنجاب میں میرا آنا ہضم نہیں ہوتا، میں تو انہیں کہتا ہوں سندھ آیا کریں، میں تو انہیں سندھ میں اپنا گورنر لگانے کا بھی کہہ رہا ہوں۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ مفاہمت سیاست میں آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے، جھگڑے والے ماحول میں رہے تو معاملہ خراب رہے گا، عمران خان سے ذاتی اختلاف نہیں، ان کا طریقہ کار غلط ہے۔

نواز شریف سے کوٹ لکھپت ملنے گئے تھے تو کیا اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملنے بھی جائیں گے؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کہاکہ نواز شریف سے ملنے گیا تھا لیکن انہوں نے باہر نکلتے ہی ایک جلسے میں ہم پر حملہ کردیا۔

چیئرمین پی پی پی نے مریم نواز کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب اچھا کام کررہی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک پارلیمنٹ سے دو آئینی ترامیم کافی ہیں، مزید کی گنجائش نہیں، آئین ایسی دستاویز نہیں کہ بار بار تبدیل کیا جائے۔

موجودہ حالات میں وزیراعظم بننے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کانوں کو ہاتھ لگا لیے۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کو وزارتیں نہیں لیکن آئینی عہدے قبول، فائدے میں پیپلز پارٹی یا ن لیگ؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اتحادیوں کو بھی اسپیس لینی پڑتی ہے، ہم صوبے میں وزارتیں نہیں لیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل