پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ، آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری

بدھ 10 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ معاشی جائزہ رپورٹ میں پاکستان میں آنے والے مہینوں کے دوران مہنگائی میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے گزشتہ 2 سال کی معاشی کارکردگی اور موجودہ مالی سال کی تفصیلی معاشی پیش گوئیاں جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب ڈالر دینے پر رضامند، اعلامیہ جاری

ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح اس وقت 4.5 فیصد ہے جو رواں مالی سال کے دوران بڑھ کر 6.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ جون 2026 تک یہ شرح 8.9 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔

اس کے مقابلے میں جون 2025 میں مہنگائی کی سطح 3.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی رواں مالی سال میں 3.2 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ بیروزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہوکر 7.5 فیصد تک گھٹ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف بھی مان گیا کہ پاکستان میں معاشی استحکام آ گیا ہے، وزیرخزانہ

ادارے نے یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ مالی سال 2026 میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھ کر 16.3 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جو گزشتہ مالی سال میں 15.9 فیصد تھی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مالیاتی خسارہ 2025 کے 5.4 فیصد کے مقابلے میں 2026 میں کم ہو کر 4 فیصد تک آ سکتا ہے، جبکہ قرضوں کا مجموعی بوجھ 70.6 فیصد سے کم ہو کر 69.6 فیصد ہونے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: معاشی اصلاحات کا تسلسل: آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو میں بہتری کی پیشگوئی کردی

غیر ملکی قرضوں کا حجم جی ڈی پی کے تناسب سے دونوں سالوں میں 22.5 فیصد برقرار رہ سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق سرمایہ کاری میں معمولی کمی واقع ہوسکتی ہے اور 2026 میں سرمایہ کاری جی ڈی پی کا 0.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو 2025 میں 0.6 فیصد تھی۔

ادارے نے مزید بتایا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 2025 کے 14.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 2026 میں 17.8 ارب ڈالر تک پہنچ سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں