نائب وزیراعظم اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات میں 16ویں سربنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی یو اے ای کے ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار 12 تا 14 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات میں 16ویں سر بنی یاس فورم میں شرکت کریں گے۔ یہ دعوت یو اے ای کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کی طرف سے دی گئی ہے۔
🔊PR No.3️⃣7️⃣4️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
Curtain Raiser: Deputy Prime Minister/Foreign Minister of Pakistan to Participate in the 16th Sir Bani Yas Forum, UAE (12–14 December 2025)
🔗⬇️https://t.co/PW1HAUbktc pic.twitter.com/tOICLYG23f
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 12, 2025
سر بنی یاس فورم ایک اعلیٰ سطحی سالانہ اجلاس ہے، جس میں سینیئر سیاستدان، پالیسی ساز اور عالمی ماہرین اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل، بشمول امن، سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔
فورم کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بین الاقوامی رہنماؤں اور ماہرین کے ساتھ علاقائی استحکام، پائیدار ترقی اور اقتصادی شراکت داری کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی یو اے ای کے قومی دن ’عیدالاتحاد‘ کی تقریب میں شرکت، کیک کاٹا
اس موقع پر وہ پاکستان کے نقطہ نظر کو پیش کریں گے اور خطے کے چیلنجز کے حل، بات چیت کے فروغ اور اقتصادی تعاون کے مواقع بڑھانے پر زور دیں گے۔














