’فیض حمید ریٹائرڈ منٹ کے بعد خفیہ دستاویز اپنے ہمراہ لے گئے‘

ہفتہ 13 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملٹری کورٹ سے 14 سال قید کی سزا پانے والے ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر ریٹائرمنٹ کے بعد خفیہ سرکاری دستاویزات رکھنے کا بھی الزام ہے، جو انہوں نے بغیر اجازت اپنے پاس رکھی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنرل فیض حمید کو سزا، کیا عمران خان بھی لپیٹ میں آ سکتے ہیں؟

سینیئر صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق سابق فیض حمید کے خلاف 4 الزامات پر مقدمہ چلایا گیا، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، سرکاری راز کے قانون کی خلاف ورزی جو ریاستی سلامتی کے لیے نقصان دہ تھی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو غیر قانونی نقصان پہنچانا، شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خفیہ دستاویزات رکھنے کا الزام سرکاری راز کے قانون کے تحت ہے، اور یہ دستاویزات ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے قبضے میں تھیں، جنہیں رکھنے کی انہیں اجازت نہیں تھی۔ سیاسی سرگرمیوں کے الزام کا تعلق سابق جنرل کے سیاسی شخصیات سے روابط سے ہے، جن میں زیادہ تر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان شامل تھے۔

اس کے علاوہ سابق جنرل پر ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے پیسہ وصول کرنے کا بھی الزام تھا۔ اس کیس کی بنیاد ہاؤسنگ سوسائٹی کے موجودہ چیف ایگزیکٹو کی سپریم کورٹ میں دائر درخواست تھی۔

درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ 12 مئی 2017 کو پاکستان رینجرز اور آئی ایس آئی نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفاتر اور مالک کے گھر پر چھاپہ مارا اور سونا، ہیرے، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء قبضے میں لیں، اور سابق جنرل نے شکایت کنندہ سے یہ اشیاء واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:فیض حمید کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے معافی کی اپیل؟ عمران خان کے فوجی ٹرائل پر سوالات؟

عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ سابق جنرل کے قریبی رشتہ دار اور آئی ایس آئی کے ریٹائرڈ بریگیڈیئرز نے شکایت کنندہ پر دباؤ ڈال کر 4 کروڑ روپے نقدی اور نجی ٹی وی نیٹ ورک کے چند ماہ کے لیے اسپانسرشپ کا مطالبہ کیا۔ تاہم سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو متعلقہ فورمز، بشمول وزارت دفاع، سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں