امریکی حکام کی جانب سے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی کے تحت اس ہفتے وینزویلا کے قریب ضبط کیے گئے تیل بردار سپر ٹینکر اسکِپر (Skipper) کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی جانب روانہ ہو رہا ہے۔
ٹینکر ٹریکرز ڈاٹ کام کی جانب سے کیے گئے سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے کے مطابق، یہ انتہائی بڑے سائز کا خام تیل بردار جہاز وی ایل سی سی وینزویلا کے میرئی ہیوی کروڈ کے تقریباً 18 لاکھ 50 ہزار بیرل لے جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی فورسز کی کمانڈو کارروائی، وینزویلا کے تیل بردار جہاز پر قبضے کی ویڈیو وائرل
بندرگاہی حکام کے مطابق جہاز اپنے بڑے حجم کے باعث ہیوسٹن شپ چینل سے گزرنے کے قابل نہیں، اس لیے اسے قریبی سمندری حدود میں لنگر انداز ہو کر تیل کو چھوٹے جہازوں میں منتقل کرنا ہوگا۔
Oil supertanker Skipper, seized by US near Venezuela, is heading to Houston, sources say https://t.co/9I7YBtMQTn
— The Straits Times (@straits_times) December 12, 2025
گریٹر ہیوسٹن پورٹ بیورو کے صدر ایرک کاریرو نے کہا کہ فی الحال ہمیں ایسی کوئی اطلاع یا ایجنٹ فائلنگ موصول نہیں ہوئی، جس سے ظاہر ہو کہ ایم وی اسکِپر کی بندرگاہ ہیوسٹن آمد طے ہے۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے ہیوسٹن-گیلوِسٹن سیکٹر نے فوری طور پر تبصرے کی درخواست پر کوئی جواب نہیں دیا، جبکہ وینزویلا کی سرکاری تیل کمپنی پی ڈی وی ایس اے، جو اس کارگو کی فروخت کنندہ ہے، نے بھی مؤقف دینے سے گریز کیا۔
مزید پڑھیں:امریکی حملے کا خوف، عالمی ایئرلائنز وینزویلا کے لیے پروازیں معطل کرنے پر مجبور
امریکی اٹارنی جنرل پام بونڈی نے اس ہفتے کہا کہ ٹینکر کو ضبطی کے وارنٹ کے تحت روکا گیا اور تحویل میں لیا گیا ہے۔
گیانا کی میری ٹائم اتھارٹی کے مطابق جہاز جعلی طور پر گیانا کا پرچم لہرا رہا تھا۔
مزید پڑھیں:وینزویلا کیخلاف نئی امریکی حکمت عملی، فضا سے پروپیگنڈا ’لیف لٹ‘ گرانے پر غور
پابندیوں کے شکار اس تیل بردار جہاز کی ضبطی سے امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
معاملے سے واقف ذرائع کے مطابق امریکا وینزویلا کا تیل لے جانے والے مزید جہازوں کو روکنے کی تیاری کر رہا ہے۔













