آسٹریلیا فائرنگ واقعہ: مسلح شخص کو قابو کرنے والے شہری کے چرچے، اقدام کی تعریف

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک پروگرام کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 12 افراد کے ہلاک ہونے کے واقعے کے دوران ایک عام شہری نے بہادری کی مثال قائم کی، جس نے مسلح شخص کو قابو میں کر کے اس کا ہتھیار چھین لیا۔ شہری کو ہیرو قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر کئی جانیں بچ گئیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک شخص سفید قمیض پہنے کار پارک میں دوڑتا ہوا دکھائی دیتا ہے، وہ حملہ آور کے پاس پہنچ جاتا ہے جو رائفل پکڑے ہوئے تھا۔

یہ شخص یچھے سے اس مسلح شخص پر حملہ کرتا ہے، ہاتھوں سے اس کا ہتھیار چھین لیتا ہے اور پھر گن اسی پر واپس کر دیتا ہے۔

ویڈیو میں مزید دکھایا گیا کہ گہری قمیض پہنے شخص کا قدم پھسل جاتا ہے اور وہ ایک پل کی طرف پیچھے ہٹتا ہے جہاں ایک اور حملہ آور موجود تھا، جبکہ شہری گن زمین پر رکھ دیتا ہے۔

رائٹرز نے ویڈیو کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ ویڈیو میں دکھائے گئے مسلح افراد وہی ہیں جو پولیس کے محاصرے میں نظر آئے، اور ان کی شناخت ان کے کپڑوں سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ایک مشتبہ حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں ہے۔ تفتیش جاری ہے کہ آیا تیسرے حملہ آور کا بھی تعلق تھا یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر شہری کے اقدام کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی، اور لوگوں نے اس کی بہادری کی تعریف کی، اور کہاکہ اس کی کارروائی نے ممکنہ طور پر کئی زندگیاں بچائیں۔ فوری طور پر اس کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 11 افراد ہلاک

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے بھی آسٹریلوی شہریوں کے اقدامات کی تعریف کی، جنہوں نے دوسروں کی مدد کے لیے خطرے کی طرف دوڑ لگائی۔

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہاکہ یہ آسٹریلوی ہیروز ہیں اور ان کی بہادری نے کئی زندگیاں بچائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور