آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے دوران فائرنگ، 12 افراد ہلاک

اتوار 14 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں واقع دنیا کے مشہور بونڈی بیچ پر یہودی تہوار کے موقع پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ حملے میں کم از کم 12 افراد جان سے گئے جبکہ 30 سے زیادہ زخمی ہوئے، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں طوفانی بارش اور سردی سے 3 بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈی بیچ پر اتوار کے روز یہودی تہوار ہنوکا کی تقریب کے دوران مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جبکہ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایک عینی شاہد نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے کم از کم 12 افراد کو زمین پر گرتے دیکھا اور ہر طرف خون پھیلا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں کارروائی، حماس کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیز نے واقعے کو انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور جانیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے آسٹریلیا میں یہودی عبادت گاہوں، عمارتوں اور گاڑیوں پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔ بونڈی بیچ، جو سیاحوں اور مقامی افراد میں بے حد مقبول ہے، عام طور پر ہفتہ وار تعطیلات میں لوگوں سے بھرا رہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے دوران لوگ خوفزدہ ہو کر ادھر اُدھر بھاگتے رہے، جبکہ پولیس نے موقع پر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو قابو میں لیا۔ حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج ایک بار پھر منفی زون میں، انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

اب میرا نام لیا تو عدالت لے جاؤں گی، علیزے شاہ کی یاسر نواز کو آخری وارننگ

پائیدار اور بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے قومی ڈائیلاگ ضروری، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

طالبان حکومت کی بھارت میں پہلی باضابطہ سفارتی تعیناتی، تعلقات میں بہتری کا عندیہ

رکن اسمبلی نور عالم خان کا شناختی کارڈ منسوخ، بینک اکاؤنٹس بھی منجمد، وجہ کیا ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے