اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں کمی کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم میں ’سودی نظام‘ کو تحفظ دینے کا انکشاف، سود کے مکمل خاتمے کے الفاظ حذف
مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 11 سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود کا تعین کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شرح سود 11 فیصد سے گھٹ کر 10.5 فیصد پر آ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک مسلسل 4 پالیسی جائزوں کے دوران شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھے ہوئے تھا۔ مئی 2025 میں پالیسی ریٹ میں 100 بیس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 11 فیصد مقرر کیا گیا تھا، جس کے بعد اب پہلی بار شرح سود میں مزید کمی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سودی نظام ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں جلد نمٹائی جائیں، فضل الرحمان کا چیف جسٹس کو خط
ادھر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مہنگائی پر قابو پانے اور زرِ مبادلہ کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ مانیٹری پالیسی کے تسلسل پر زور دیا ہے۔














