پاور ڈویژن کی کاوشیں: بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاور ڈویژن کی کوششوں کے نتیجے میں بجلی کے اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی گئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے پاور اویس لغاری نے بتایا کہ مسابقتی عمل کو فروغ دینے سے ڈسکوز کے لیے اسمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اپنے بجلی میٹر کا خیال رکھیں ورنہ لاکھوں روپے کا بل آسکتا ہے، جانیے کیسے؟

اویس لغاری کے مطابق اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملکی سطح پر 150 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تین فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت 45 ہزار روپے سے کم ہو کر 25 ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7 ہزار روپے کی کمی آئی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے پاکستان انجینیئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلیاں کی ہیں جس کے باعث بین الاقوامی کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھرپور حصہ لیا اور انہیں درپیش رکاوٹیں دور کر دی گئیں۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ نئے اسمارٹ میٹرز کی قیمت میں کمی سے بجلی صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں کم رقم ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسمارٹ میٹرز کے ذریعے غلط میٹر ریڈنگ اور بجلی چوری کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے گی۔

وفاقی وزیر کے مطابق اسمارٹ میٹرز صارفین کو پیشگی ادائیگی کی سہولت فراہم کریں گے جبکہ صارفین اپنے میٹرز کی براہ راست مانیٹرنگ بھی کر سکیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ اسمارٹ ایپ کا افتتاح، بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی کی فیس ختم کرنے کا اعلان

’اس کے علاوہ بجلی کے استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات، بغیر لائن مین بجلی کی بحالی سمیت دیگر بے شمار فوائد بھی حاصل ہوں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان، فرحان یوسف کپتان برقرار

ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر آف لوڈ ہونیوالا مسافر بالآخر سعودی عرب کیسے پہنچا؟

کراچی ایئرپورٹ: مسافر کا پاسپورٹ پھاڑنے کا واقعہ، تحقیقات میں ایئرلائن قصوروار قرار

ہونڈا کی پسندیدہ گاڑی خریدنا اب ہر کسی کے لیے ممکن، مگر کیسے؟

جنوبی افریقہ عالمی طاقتوں کے بدلتے توازن کا ٹیسٹ کیس کیوں بن گیا؟

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی