سڈنی میں حملہ آور کو روکنے والے احمد پر انعامات کی بارش

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سڈنی کے علاقے بانڈی بیچ میں دہشت گرد حملے کے دوران ایک مسلح حملہ آور کو قابو کرنے والے پھلوں کی دکان کے مالک احمد الاحمد کے لیے جمع کیے جانے والے عطیات ایک ملین ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

43 سالہ احمد الاحمد کو اتوار کے روز ہونے والے ہولناک حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر حقیقی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس وقت مداخلت کی جب ایک یہودی تقریب میں شریک ہجوم پر فائرنگ کی گئی۔ حکام کے مطابق احمد الاحمد کے بروقت اقدام سے درجنوں جانیں بچ گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: حملہ آور کو کیوں روکا؟ سڈنی واقعے کے ہیرو احمد نے اہم وجہ بتادی

ان کے اعزاز میں شروع کی گئی کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت چند ہی گھنٹوں میں 1.17 ملین ڈالر (تقریباً 6 لاکھ پاؤنڈ) سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔

ارب پتی ہیج فنڈ مینیجر بل ایک مین سب سے بڑے عطیہ دہندہ رہے، جنہوں نے 99 ہزار 999 ڈالر عطیہ کیے اور اس فنڈ ریزر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بھی شیئر کیا۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ ایک مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے کی کارروائی تھی، جس میں کم از کم 15 افراد جان سے گئے جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ واقعے میں مزید 40 افراد زخمی ہوئے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید ٹی شرٹ پہنے احمد الاحمد ایک گاڑی کے پیچھے جھکے ہوئے تھے اور فائرنگ میں وقفہ آتے ہی حملہ آور پر جھپٹ پڑے۔ انہوں نے پیچھے سے حملہ آور کو جکڑ لیا اور اس کے ہاتھ سے رائفل چھین لی۔

یہ بھی پڑھیے: سڈنی: یہودیوں کی تقریب میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی

2 بچوں کے والد احمد الاحمد، جو سڈنی کے علاقے سدرلینڈ میں رہائش پذیر ہیں، بدستور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ان کے اہلِ خانہ کے مطابق، فائرنگ کے دوران بازو اور ہاتھ میں لگنے والی گولیوں کے باعث ان کا آپریشن کیا گیا ہے۔

نیوساؤتھ ویلز کے وزیرِاعلیٰ کرس منِز نے بھی اسپتال میں احمد الاحمد کی عیادت کی۔

احمد الاحمد کے والد محمد فتح الاحمد نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ میرا بیٹا ایک ہیرو ہے۔ اس نے پولیس میں خدمات انجام دی ہیں اور لوگوں کی حفاظت کا جذبہ اس کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تحفظ اطفال کی آگہی میں مذہبی رہنماوں کی شمولیت سے مثبت نتائج متوقع ہیں، سیکریٹری مذہبی امور

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا حیران کن اضافہ

بنگلہ دیشی سینیئر صحافی انیس عالمگیر کی گرفتاری، عالمی ادارے کی طرف سے تشویش کا اظہار

شادی میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، دولہے کا ماموں گرفتار

بھارت کی ’7 سسٹرز‘ کو کاٹ کے رکھ سکتے ہیں، بنگلہ دیشی رہنما کی بھارت کو دھمکی

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں