حملہ آور کو کیوں روکا؟ سڈنی واقعے کے ہیرو احمد نے اہم وجہ بتادی

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

سڈنی کے علاقے بانڈی بیچ پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں ایک حملہ آور کو قابو کرنے والے احمد الاحمد نے کہا ہے کہ انہیں اپنے اقدام پر کوئی پچھتاوا نہیں اور اگر دوبارہ ایسی صورتِ حال پیش آئے تو وہ پھر بھی یہی کریں گے۔

آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق پھلوں کی دکان کے مالک احمد الاحمد کو بائیں بازو پر 5 گولیاں لگیں، جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک مگر مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ وہ اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور متعدد آپریشنز سے گزر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سڈنی فائرنگ واقعہ: اپنی جان پر کھیل کر کئی جانیں بچانے والا مسلمان شہری احمد ہیرو قرار

آسٹریلیا کے وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے احمد الاحمد کو ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جان کو شدید خطرے میں ڈال کر حملہ آور سے اسلحہ چھینا اور اس دوران خود شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی وڈیوز میں احمد الاحمد کو ایک حملہ آور سے اسلحہ چھینتے، اسے حملہ آور پر طرف تانتے اور پھر بندوق زمین پر رکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

احمد کے امیگریشن وکیل سیم عیسیٰ کے مطابق، انہیں اپنے کیے پر کوئی افسوس نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ دوبارہ بھی یہی کریں گے، تاہم شدید درد اب ان پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سڈنی: یہودیوں کی تقریب میں فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 16ہوگئی

دی سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق سیم عیسیٰ نے بتایا کہ احمد کی حالت توقع سے زیادہ خراب ہے۔ اگرچہ گولیاں صرف بازو پر لگیں، مگر ان کا بہت زیادہ خون ضائع ہو چکا ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ احمد میڈیا توجہ میں دلچسپی نہیں رکھتے اور ان کے مطابق انہوں نے یہ قدم ایک انسان ہونے کے ناتے اٹھایا۔ ‘وہ آسٹریلیا میں رہنے اور شہریت ملنے پر شکر گزار ہیں، اور یہی ان کی طرف سے اظہارِ تشکر کا طریقہ تھا۔’

احمد الاحمد کے والد نے کہا کہ ان کا بیٹا کسی قومیت میں فرق نہیں کرتا، خاص طور پر آسٹریلیا میں، ایک شہری اور دوسرے شہری میں کوئی فرق نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

8 فروری کو پی ٹی آئی کیا کرنے جا رہی ہے؟ علیمہ خان نے بتا دیا

بھارت: ’سیریل کلر ہاتھی‘ نے ماہ رواں میں 20 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

سہیل آفریدی کو افغانستان کا سفیر یا مستقل مندوب ہونا چاہیے، گورنر خیبرپختونخوا کی وزیراعلیٰ پر تنقید

پیپلز پارٹی کا حکومتی اتحاد میں رہنا ملکی مفاد میں ہے، راجا پرویز اشرف نے اختلافات کی خبریں رد کردیں

سوتیلے بیٹوں سنی اور بوبی دیول سے اختلافات کی خبروں پر ہیما مالنی کا ایک بار پھر تبصرہ

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، ‘میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے’

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

امریکی یلغار: تصویر کے 3 رخ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے