صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کا لاہور آنے کا مقصد کیا تھا؟

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا لاہور کا دورہ 3 روزہ کا تھا، پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اس دورے کا مقصد پی پی اور ن لیگ کے درمیان جاری سیاسی گشیدگی کو کم کرنا تھا۔

دونوں پارٹیوں کے درمیان جاری مزاحمت کی سیاست کے بجائے مفاہمت کی سیاست کو آگے لے کر چلنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس دورے کے  لیے مقتدر حلقوں کی جانب سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو کہا گیا کہ ایک دوسرے سے مزاحمت کے بجائے مفاہمت کو اپنایا جائے، اور مل کر چلیں۔ خصوصاً پنجاب میں سیاسی فضا کو بہتر کریں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان آدھی مدت کے اقتدار کے معاہدے کی حقیقت کیا ہے؟

پیپلزپاٹی ذرائع نے بتایا کہ اس دورے میں بلاول بھٹو کی جانب سے پنجاب حکومت پر کوئی تنقید نہیں کی گئی، بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں جس طرح بہادری سے جیل کاٹی اس کی تعریف کی۔

’اس دورے کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پنجاب کی انتظامیہ کی طرف سے جو مشکلات آرہی تھیں اس میں کمی واقع ہوئی ہے، اب جنوبی پنجاب میں بہتر کورآڈینیشن کے ساتھ ن لیگ اور پیپلزپارٹی آگے بڑھیں گی۔‘

پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اب ہر 2 ماہ کے بعد پنجاب کا دورہ کیا کریں گے، پارٹی کی تنظم نو کی جارہی ہے، نئے عہدیداروں کے نوٹیفکیشنز بھی جاری ہونے ہیں۔ اب چیئرمین پی پی پی کا آئندہ کا دورہ جنوری میں متوقع ہے، جس دوران وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات بھی کریں گے۔

بلاول بھٹو نے حالیہ دورے میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنا اگلا لائحہ عمل بھی بتایا ہے۔ پیپلزپارٹی کے کارکنان جن کی وفات ہوگئی تھی ان کے گھر تعزیت کے لیے بھی گئے، اس دفعہ ان کا دورہ بہت اچھا تھا۔

پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ صدر آصف علی زرداری آج شام کو واپس اسلام آباد جائیں گے، ان کے آنے کا مقصد بھی پارٹی معاملات کو دیکھنا تھا۔ صدر مملکت نے پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے گورنر ہاؤس میں ملاقاتیں کی ہیں ان کی جانب سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان جاری سیاسی گشیدگی کو کم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

’بلاول بھٹو کا دورہ معنی خیز تھا‘

دوسری طرف سینیئر صحافی اجمل جامی نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول بھٹو کا لاہور کا دورہ اس وجہ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ اس وقت نئے صوبے بنانے کے حوالے سے ایک بحث جاری ہے، اس لیے یہ دورہ معنی خیز تھا۔

انہوں نے کہاکہ سینیئر صحافیوں کی گورنر ہاؤس میں جو ملاقات ہوئی اس میں بھی ان کی گفتگو سے یہ لگا کہ وہ نئے صوبوں کے حق میں نہیں ہیں، تاہم انہوں نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کی بات ضرور کی۔

اجمل جامی کے مطابق بلاول بھٹو کا سینیئر صحافیوں اور دانشوروں سے ملاقات کرنے کا مقصد یہ بھی تھا کہ جو این ایف سی ایوراڈ اور نئے صوبوں کے حوالے سے ترمیم آرہی ہے اس پر رائے عامہ ہموار کی جائے کہ ایسی ترامیم کی ضرورت نہیں۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا ن لیگ اب پیپلز پارٹی کی محتاج نہیں رہی؟

اجمل جامی نے بتایا کہ دوسرا پیپلزپارٹی اس وقت پنجاب میں اپنی جگہ بنانا چاہتی ہے جسکی وجہ سے وہ لاہورمیں 3 روز رہے، مختلف لوگوں، سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، وہ چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنی ساکھ بحال کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب