اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دسمبر کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 5.90 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے، جبکہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر قیمت میں 0.57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی کمی ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی نئی قیمت سوئی ناردرن کے لیے 11.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن کے لیے 10.78 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp