ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیش رفت، آلہ قتل اور قیمتی اشیا برآمد

پیر 15 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد میں تعینات ڈاکٹر وردہ کے اغوا اور قتل کیس میں تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والا آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق کیس کے ماسٹر مائنڈ ردا کے شوہر وحید بلا کے قبضے سے سونا بھی برآمد ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر وردہ قتل کیس، مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے سونے کی 10 رسیدیں اور ایک کروڑ 23 لاکھ روپے کے چیک بھی حاصل کیے گئے ہیں۔

مزید تحقیقات کے دوران ملزمان کی نشاندہی پر قتل میں استعمال ہونے والی رسی بھی برآمد کی گئی، جس سے ڈاکٹر وردہ کو گلہ دبا کر موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر وردہ کو اپنی ہی دوست نے پلاننگ کرکے قتل کرا دیا تھا۔

گزشتہ روز خیبرپختونخوا پولیس نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق ڈاکٹر وردہ قتل کیس کا مرکزی ملزم شمریز، پولیس مقابلے کے دوران مارا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم واقعے کے بعد سے فرار تھا، تاہم پولیس ٹیم نے دن رات محنت کرکے اس کیس پر کام کیا۔ کیس میں نامزد دیگر ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: لین دین کا تنازع: 4 روز قبل اغوا ہونے والی لیڈی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد، سہیلی ملوث نکلی

یاد رہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال ایبٹ آباد میں تعینات ڈاکٹر وردہ مشتاق کو گزشتہ ہفتے اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں