وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 14 روپے فی لیٹر سستا، اگلے پندرہ روز تک پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ#PetrolDieselPrice pic.twitter.com/YGPPQTymAt
— Shakeel Ahmed (@shakeel_ahmed9) December 15, 2025
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ پیٹرول 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
اس سے قبل یکم دسمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔














