ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا بھارت میں نقاب ہٹانے کے واقعے پر سخت ردعمل، عالمی احتجاج کی اپیل

منگل 16 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر انٹرنیشنل مسلم ویمن یونین اور سابق رکن پارلیمنٹ و اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے بھارت کے ایک صوبے میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایک عورت سے نقاب زبردستی ہٹانے کی وائرل ویڈیو پر گہری تشویش اور احتجاج کا اظہار کیا ہے۔

ڈاکٹر سمیحہ نے کہا کہ نقاب پہننا عورت کی ذاتی آزادی اور مذہبی حق ہے اور کسی مرد خاص طور پر صاحب اختیار اور اقتدار کی جانب سے اسے زبردستی ہٹانا انسانی وقار، عدل اور اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قرآن کریم ہمیں ظلم سے روکتا ہے اور ظلم پر خاموش رہنا بھی زیادتی کے مترادف ہے لہٰذا اس واقعے پر خاموشی اختیار کرنا درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچ کر اتارنے کا افسوسناک واقعہ، بھارت میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کی نااہلی کی تحریک چل پڑی

انہوں نے کہا کہ قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جانا چاہیے۔ واقعے کی قانونی شکایات درج کرائی جائیں اور عدالتی کارروائی کے ساتھ انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کیا جائے۔ اس معاملے کو صرف مذہبی یا جذباتی مسئلہ نہ سمجھتے ہوئے شہری آزادی اور عورت کی عزت کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر سمیحہ نے مہذب اور پرامن مزاحمت، سول و اخلاقی احتجاج، پریس بریفنگز اور سوشل میڈیا پر مضبوط بیانیہ کے ذریعے اس مسئلے کو اجاگر کرنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے عالمی میڈیا، OIC اور انسانی حقوق کے اداروں کو بھی متوجہ کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہمیں یہ برداشت نہیں‘، راکھی ساونت کا مسلمان خاتون کا نقاب کھینچنے پر نتیش کمار سے عوامی معافی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے حقوق اور نفسیاتی تحفظ کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے اور اس معاملے میں متاثرہ خاتون کی رازداری اور حمایت کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ ڈاکٹر سمیحہ نے کہا کہ بھارت وہ ملک ہے جو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ تو کرتا ہے مگر ان کے ہاں مذہبی آزادی نہیں ہے اور نہ ہی وہ عورت کی عزت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں مذہبی آزادی اور عورت کی عزت کے حوالے سے یہ ایک شرمناک واقعہ ہے اور عالمی سطح پر اس کے خلاف باوقار اور قانونی احتجاج جاری رہنا چاہیے۔نتیش کمار

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صوبائی حکومت میں میرا کوئی رول نہیں، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے دوست سارے فیصلے کرتے ہیں، جنید اکبر

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

اسلام آباد: یوم القدس ریلی کے باعث G-6/2 میں ٹریفک ڈائیورشنز نافذ

پاک نیوی کے حفاظتی حصار میں کروڑ لیٹر تیل کی فجیرا سے کراچی منتقلی

انٹرنیشنل سروے نے پول کھول دیا، نریندر مودی کی عالمی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

ویڈیو

سورہ الکہف: آج کے فتنوں میں رہنمائی کا سر چشمہ

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، بڑی ملاقاتیں، اہم فیصلے متوقع، ٹرمپ مشکل میں پھنس گئے

اپوزییشن، گیدڑ، ملنگ، ڈمی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وی ٹو میں گفتگو

کالم / تجزیہ

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے

ٹرمپ کے ممکنہ اہداف اور دم توڑتی امیدیں

ایران سے افغان مہاجرین کی واپسی افغان طالبان کے لیے نئی مصیبت