ناظم اعلیٰ جمعیت اتحاد العلما کراچی مولانا عبدالوحید کا کہنا ہے کہ نقاب مسلمان خاتون ڈاکٹر نہیں بھارتی سیکولر ازم کے چہرے سے اترا ہے۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا بھارت میں نقاب ہٹانے کے واقعے پر سخت ردعمل، عالمی احتجاج کی اپیل
انہوں نے واضع کیا ہے یہ مذموم حرکت مسلمان کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں، بھارت میں ایک عرصہ سے مسلمانوں کو خلاف زیادتیاں کی جا رہی ہیں، عبادات میں بھی خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔
سکولر بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا۔
بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کا مسلمان خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے نقاب زبردستی اتارنا دراصل سکولر بھارت کے چہرے کا بے نقاب ہونا ہے۔ بھارت میں مسلمانوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ناظم اعلیٰ، جمعیت اتحاد العلماء کراچی،… pic.twitter.com/2RmKtL5Ur8— WE News (@WENewsPk) December 16, 2025
مزید پڑھیں: بھارت میں مسلم خاتون کا نقاب نوچنے کے واقعے پر سینیٹر مشتاق احمد کا ردعمل
مولانا عبدالوحید کا کہنا تھا کہ بھارت میں لگنے والا شخصی آزادی اور آزادی اظہار رائے کا نعرہ ایک دھوکا ہے مسلمانوں کی نفرت ان کے دلوں میں موجود ہے، دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنا پڑے گا اور اسلام و فوبیا سے نکلنا پڑے گا۔














