بلوچستان کے ضلع خضدار سے تعلق رکھنے والے 4 عالمی فٹبالر بھائی ان دنوں مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔
چاروں نوجوان بھائی پاکستان کے لیے عالمی سطح پر فٹ بال کھیل چکے ہیں اور قومی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔
فٹبالر بھائی 2005 سے ایران، سعودی عرب، ملائیشیا، سنگاپور اور چین میں پاکستانی ٹیم کا مختلف ادوار میں الگ الگ حصہ رہے ہیں۔ جن میں سے 2 بھائی قومی سطح پر بیسٹ پلیئر کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔
چاروں بھائیوں میں سے ایک فضل بلوچ پولٹری فارم پر مزدوری کرتے ہیں۔ اسی طرح 2 بھائی مقامی طور پر روزانہ کے کام کاج میں مزدوری کرتے ہیں جبکہ چوتھا بھائی نجی بینک میں چپڑاسی ہے۔
فٹبالر بھائیوں کا شکوہ ہے کہ ان کا ٹیلنٹ نظر انداز کیا گیا ہے اور مایوسی کا شکار ہوکر مزدوری کرنا شروع کردی ہے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔












